یہ بے خبر انسان
الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۲
یہ بے خبر انسان
ہر شخص یکمانڈو کا فلمی ایکٹر (الموڈی ) سے تعلق رکھتا تھا۔ یہاں فلمی شخص میں چا ہو کو راجیش کھنہ انڈیا کی فلم انڈسٹری (بالی ووڈ) سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ پہلی فلمی شخصیت ہیں جن کو سپر اسٹار (super star) کا ٹائٹل دیا گیا۔ جس زمانے میں راجیش کھنہ اپنے پروفیشن میں عروج پر تھے، انھوں نے کہا تھا کہ ــــ میں خدا کے بعد سب سے بڑی ہستی ہوں: Being at the top, Rajesh Khanna once said, is a feeling of being next to God. عجیب بات ہے کہ جس سال راجیش کھنہ کی پیدائش ہوئی، اُسی سال مشہور امریکی باکسر محمد علی کلے (Muhammad Ali Clay) کی پیدائش ہوئی، یعنی 1942 میں۔ محمد علی کلے کو باکسنگ (boxing) میں بہت بڑا درجہ ملا۔ وہ باکسنگ کے عالمی چیمپین بن گئے۔ اُس وقت اِنھوں نے کہا تھا کہ ۔ میں بادشاہِ عالَم ہوں ، میں سب سے بڑا ہوں : I am the king of the world, I am the greatest. مگر دونوں کا انجام یکساں طور پر برعکس صورت میں ہوا۔ راجیش کھنہ لمبی بیماری کے نتیجے میں آخرکار ہڈی کا ڈھانچہ بن گئے اور صرف 69 سال کی عمر میں 18 جولائی 2012 کو ان کا انتقال ہوگیا۔ محمد علی کلے ابھی زندہ ہیں، لیکن طویل مدت سے وہ پارکنسن کی بیماری (Parkinson's syndrome) میں مبتلا ہیں۔ اب وہ بالکل معذور (disabled) ہو کر وہیل چیر پر اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہے ہیں۔
یہی ہمیشہ سے انسان کا حال رہا ہے۔ جب بھی کسی کو غیر معمولی حیثیت یا کوئی بڑی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو قرآن کے الفاظ میں، وہ اُکر من، کی نفسیات میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ وہ خدا کا شکر کرنے کے بجائے اپنے آپ کو خدا کا ہم سر سمجھ لیتا ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ ایسے لوگ ہمیشہ حقیر ہو کر مرتے ہیں، مگر عجیب بات ہے کہ بعد کے انسان پچھلے انسانوں کے انجام سے سبق نہیں لیتے۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 2012 All issues