Al-Risala · December 2012 · page

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۲

تقریر کی ۔ یہ تقریر ہندی زبان میں تھی۔ اس تقریر میں اسلام کی پرامن تعلیمات کا تعارف بیش کیاگیا۔ اس موقع پر سی پی ایس کی طرف سے حاضرین کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ اس پروگرام کو دور درشن ٹی وی چینل نے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا۔ 13۔ کشمیر کے مختلف مقامات پر ہمارے ساتھی بڑے پیمانے پر وہاں کے غیر ملکی ٹورسٹس (tourists) اور مقامی لوگوں کے درمیان دعوت کا کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں 1-3 اکتوبر 2012 کو کشمیر یونی ورسٹی (سری نگر) کے سنسکرت ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے آل انڈیا اورینٹل کانفرنس کا 46 واں سیشن منعقد ہوا۔ اس موقع پر حلقہ الرسالہ کے ساتھیوں نے بڑے پیمانے پر حاضرین کو دعوتی لٹریچر دیا۔ خاص طور پر آسام کے گورنر مسٹر جے پی پٹنائک کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ "صبح کشمیر" (The Dawn Over Kashmir) کو لوگوں نے بہت شوق سے لیا اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ یہاں حاضرین کے چند تاثرات درج کیے جاتے ہیں:

• میں بہت دنوں سے ہندی مادھیم میں قرآن پڑھنا چاہتا تھا، آج اس دھرم گرنتھ (قرآن) کو پا کر میں بہت خوش ہوں ۔ یہ گرنتھ انسانیت کا سبق دیتا ہے۔ (پروفیسر رام سمیر یادو، شعبہ سنسکرت، لکھنؤ یونی ورسٹی) • خدا نے انسان کو کئی زبانیں دی ہیں۔ ان میں سب سے اچھی زبان ہم کو اردو معلوم ہوتی ہے۔ مطالعے کے بعد میں نے پایا کہ ہندی ، اردو کے بغیر ادھوری ہے۔ آج یہاں ہندی اور اردو میں قرآن کا ترجمہ پا کر میری دیرینہ خواہش پوری ہو رہی ہے۔ (منو ویندر سنگھ، مظفر پور، بہار)

• آج قرآن کا انگریزی ترجمہ پا کر مجھ کو بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ (مہیندر رراول، پولیس انسپکٹر گجرات، جونا گڑھ) • Extremely impressed by the noble activities and precious publications of CPS, Kashmir. The activities are meant for promotion of universal brotherhood and mutual fellow-feelings which appreciating the endeavour of the organisation, I wish this spiritual exercise all success in the days to come. (Prof. Hare Krishna Satyapathy, VC. R.S. University, Tirupati)

14- پنجاب (پاکستان) کے معروف صوفی بابا عرفان الحق نے ایک پروگرام کے تحت انڈیا کا سفر کیا۔ اس سلسلے میں 4 اکتوبر 2012 کو پیس ہال میں ایک پروگرام کیا گیا۔ اس موقع پر اُن کو اور ان کے ساتھیوں کو صدر اسلامی مرکز کی کتابیں دی گئیں۔ بابا عرفان الحق نے یہاں گفتگو کے دوران کہا کہ میں نے مولانا وحید الدین خاں کی کتابیں پڑھی ہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ میں قرآن و سنت کے علاوہ، کسی اور "مسلک" سے اپنے آپ کو وابستہ نہ کر سکا۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہندو مسلم حضرات نے شرکت کی۔ تمام حاضرین کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 15 - نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا (2 اکتوبر 2012) میں صدر اسلامی مرکز کے شائع شدہ مضمون (Blasphemmy in Islam) پر قارئین کے چند تاثرات یہاں درج کیے جاتے ہیں:

• Your article made a very interesting reading, which is in consonance with my own very little understanding of the readings of the Quran over the

‹ Previous page Next page › Contents of December 2012 All issues

Printed page