Al-Risala · November 2013 · page

ہندی داں طبقہ کے لئے ایک قیمتی تحفہ

الرسالہ، نومبر ۲۰۱۳

اور جدید مواصلات کی آمد نے اسلامی دعوت کی عالمی توسیع کا امکان بڑے پیمانے پر کھول دیا تھا۔ اس کا سبب یہ تھا کہ انیسویں صدی میں جب یہ نئے امکانات کھلے تو عین اسی زمانے میں ایک ’’مسئلہ‘‘ بھی پیدا ہو گیا، وہ یہ کہ مغربی تہذیب اور مغربی استعمار (Western Colonialism) نے نئے طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے مسلم ملکوں میں اپنا دبدبہ قائم کر لیا۔ اُس وقت یہ ہوا کہ تمام دنیا کے مسلمان منفی ردعمل (negative reaction) میں مبتلا ہو گئے ۔ انھوں نے مغربی تہذیب اور مغربی استعمار کے خلاف لڑائی کا محاذ کھول دیا۔ کچھ لوگ تقریر اور تحریر کے ذریعے اس قومی مہم میں شریک ہو گئے، اور کچھ لوگوں نے بطور خود اس کو جہاد قرار دے کر اس کے خلاف مسلح جنگ چھیڑ دی ۔

یہ صورتِ حال عملاً آج بھی باقی ہے۔ دعوت کے مواقع برباد ہو رہے ہیں اور مسلمان انتہائی ناکام طور پر قومی اور سیاسی لڑائی میں مشغول ہیں۔ اب آخری طور پر وہ وقت آ گیا ہے جب کہ ساری دنیا کے مسلمان ان تباہ کن سرگرمیوں کو مکمل طور پر ختم کر دیں اور پوری یکسوئی کے ساتھ دعوت الی اللہ کے کام میں مشغول ہو جائیں۔ (2012)

ہندی داں طبقہ کے لئے ایک قیمتی تحفہ

’’پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کا جیون‘‘ ’’سیرتِ رسول‘‘ کا ہندی ترجمہ یہ کتاب سیرتِ رسول کا ایک سادہ اور واقعاتی مطالعہ ہے۔ اس کتاب میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو تاریخ وار انداز میں ، کسی تشریح یا تعبیر کے بغیر، بیان کیا گیا ہے۔ وہ پیغمبر اسلام کی زندگی کی ایک تاریخی تصویر ہے۔ زیر نظر کتاب معلوماتی اسلوب میں سیرتِ رسول کا ایک تفصیلی تعارف ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 2013 All issues

Printed page