اسلام کا انقلابی رول
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۳
اس کے بعد آپ نے بتایا کہ وہ کلمہ یہ ہے کہ تم کہو کہ اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں اور تم چھوڑ دو انھیں چیزوں کو جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو (تقولون لا إله إلا الله وتخلعون ما تعبدون من دونه) پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول میں ایک تاریخی بات کو مخاطبین کی مانوس زبان میں کہا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ مشن کوئی محدود مشن نہیں ہے۔ یہ خالق کی ایک عظیم منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک دور کو ختم کرکے دوسرے دور کو لانے کا منصوبہ ہے۔ اگر تم اُس کا ساتھ دو تو یہ تمھارے لیے سرفرازی کا باعث ہوگا۔ اس مشن کا ساتھ دے کر تم ایک نئے دور تاریخ کے نقیب (harbinger) بن سکتے ہو۔
توحید کے مشن کے ذریعے بعد کی تاریخ میں یہ انقلابی دور آیا۔ اُس نے انسانی تاریخ کے رخ کو بدل دیا۔ مگر عجیب بات ہے کہ مسلم علما اور مورخین نے اس واقعے کو صرف امت مسلمہ کے ایک سیاسی فخر (political glory) کے طور پر لیا۔ وہ اس انقلاب کے وسیع تر پہلوؤں کو سمجھنے سے قاصر رہے۔ لیکن سیکولر مورخین نے اس پہلو کو دریافت کیا اور کھلے طور پر اس کا اعتراف کیا۔ اُن میں سے ایک فرانس کا مورخ ہنری پرین (وفات: 1935) ہے۔ ہنری پرین نے اس حقیقت کا اظہار ان الفاظ میں کیا ہے— اسلام نے زمین کے نقشے کو بدل دیا۔ تاریخ کا روایتی ڈھانچہ توڑ دیا گیا: Islam changed the face of the globe. The traditional order of history was overthrown. اس تاریخی واقعے کی اصل اہمیت اس اعتبار سے نہیں تھی کہ اس کے نتیجے میں ایک مسلم ایمپائر وجود میں آئے۔ اس واقعے کی اصل اہمیت یہ تھی کہ اُس نے انسانی تاریخ کے سفر کو صحیح رخ کی طرف موڑ دیا، اس نے انسانی تاریخ کو خدائی منصوبے کے ساتھ ہم آہنگ کر دیا۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا اور اس کو زمین پر بسایا اور اس کو ہر طرح کی آزادی دی۔ اس تخلیق کا مقصد یہ نہیں تھا کہ انسان موجودہ دنیا میں آئیڈیل حکومت بنائے یا آئیڈیل سماج قائم کرے۔ انسان کی آزادی کی بنا پر دنیا میں وہی ہونا تھا جس کو فرشتوں نے فساد (2:30) سے
‹ Previous page Next page › Contents of November 2013 All issues