Al-Risala · November 2013 · page

National Medical IGNOU Community College

الرسالہ، نومبر ۲۰۱۳

قومیت ایک سیاسی نظریہ ہے، اور مذہب ایک غیر سیاسی عقیدہ۔ قدیم ریاستی نظریے کے تحت مذہبی جبر کا تصور پیدا ہوا۔ اس تصور نے دین توحید اور اس کی دعوت کے لیے غیر ضروری مسئلہ پیدا کر دیا تھا۔ موجودہ زمانے میں وطن پر مبنی قومیت کے نظریے نے یہ ایک درست کام انجام دیا ہے کہ اس نے قومیت کی بنیاد مذہب کے بجائے وطن پر قائم کر دی ہے۔ یہ تبدیلی عین اسلام کے مطابق ہے۔ اس نے موجودہ زمانے میں پر امن دعوتی عمل کے لیے لامحدود دروازے کھول دئے ہیں۔ قدیم زمانے میں اسلام اور اُس وقت کی حکومتوں کے درمیان جو جنگ پیش آئی، وہ ایک ناگزیر ضرورت کے تحت پیش آئی۔ کیوں کہ اہل اسلام جب توحید کی دعوت دیتے تھے تو اُس زمانے کے مبنی بر مذہب قومیت نظریے کی بنا پر اہل اقتدار یہ سمجھتے تھے کہ توحید کی دعوت، ریاست سے بغاو ت کے ہم معنی ہے۔ اس بنا پر وہ داعیان توحید کو اپنا حریف (rival) سمجھ لیتے تھے، جس کا نتیجہ جنگ ہوتا تھا۔ یہ جنگ قدیم نظام کی طرف سے جارحانہ طور پر ہوتی تھی اور اہل توحید کی طرف سے اس کی حیثیت ناگزیر دفاع کے ہم معنی تھی۔

موجودہ زمانے میں وطن پر مبنی سیاسی تصور نے مذہب اور سیاست کے درمیان ٹکراؤ کا خاتمہ کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب مذہبی جبر (religious persecution) کا قدیم نظام باقی نہیں رہا اور داعیان توحید کو یہ موقع مل گیا کہ وہ ریاست سے ٹکراؤ کا خطرہ مول لئے بغیر اپنے پرامن دعوتی عمل کو بلا رکاوٹ جاری رکھ سکیں ۔ (2012)

سہارن پور (یُوپی) میں مولانا وحید الدین خاں کی اردو، ہندی اور انگریزی کتابیں، قرآن مجید کے ترجمے، دعوتی لٹریچر اور ماہ نامہ الرسالہ حسب ذیل پتہ پر دستیاب ہیں: Dr. M. Aslam Khan (Principal)

National Medical IGNOU Community College

38 Ayodhyapuram Mahipura Dehradun Road, Saharanpur, U.P. www.nmicc.com, dr_aslm@rediff.com, +919997153735

‹ Previous page Next page › Contents of November 2013 All issues

Printed page