حضرت نوح کا پیغمبرانہ رول
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۳
طرف سے ایک درد ناک عذاب پکڑلے گا۔ ‘‘ (48-36 :11)
حضرت نوح کا ذکر بائبل کی کتاب پیدایش (Genesis) میں تفصیل کے ساتھ آیا ہے۔
یہاں اس کا متعلق حصہ نقل کیا جاتا ہے:
’’نوح راست باز انسان تھا اور اپنے زمانہ کے لوگوں میں بے عیب تھا اور وہ خدا کے ساتھ ساتھ چلتا تھا۔ نوح کے تین بیٹے تھے: سم، حام اور یافت۔ اب زمین خدا کی نگاہ میں بگڑ چکی تھی اور ظلم وتشدد سے بھری ہوئی تھی۔ خدا نے دیکھا کہ زمین بہت بگڑ چکی ہے، کیوں کہ زمین پر سب لوگوں نے اپنے طور طریقے بگاڑ لیے تھے۔ چناں چہ خدا نے نوح سے کہا: میں سب لوگوں کا خاتمہ کرنے کو ہوں، کیوں کہ زمین ان کی وجہ سے ظلم سے بھر گئی ہے۔ اس لیے میں یقینا نوع انسان اور زمین دونوں کو تباہ کر ڈالوں گا۔ لہٰذا تو اتو گوپھر کی لکڑی کی ایک کشتی بنا۔ اُس میں کمرے بنانا اور اُسے اندر اور باہر سے رال سے پوت دینا۔ تو ایسا کرنا کہ کشتی تین سو ہاتھ لمبی، پچاس ہاتھ چوڑی اور تیس ہاتھ اونچی ہو۔ تو اس کی چھت سے لے کر ہاتھ بھر نیچے تک روشن دان بنانا۔ کشتی کے اندر تین درجے بنانا، نچلا، درمیانی اور بالائی، اور کشتی کا دروازہ کشتی کے پہلو میں رکھنا۔ دیکھ میں زمین پر پانی کا طوفان لانے والا ہوں، تا کہ آسمان کے نیچے کا ہر جان دار یعنی ہر وہ مخلوق جس میں زندگی کا دم ہے، ہلاک ہو جائے۔ سب جو روئے زمین پر ہیں، مر جائیں گے۔ لیکن تیرے ساتھ میں اپنا عہد باندھوں گا اور تو کشتی میں داخل ہوگا۔ تو اور تیرے ساتھ تیرے بیٹے اور تیری بیوی اور تیرے بیٹوں کی بیویاں۔ اور تو تمام حیوانات میں سے دو دو کو جو نر اور مادہ ہوں، کشتی میں لے آنا، تا کہ وہ تیرے ساتھ زندہ بچیں۔ ہر قسم کے پرندوں، جانوروں اور زمین پر رینگنے والے جانداروں میں سے دو دو تیرے پاس آئیں تا کہ وہ بھی زندہ بچیں اور تو ہر طرح کی کھانے والی چیز لے کر اپنے پاس جمع کر لینا، تاکہ وہ تیرے اور اُن کے لیے خوراک کا کام دے۔ نوح نے ہر کام ٹھیک اُسی طرح کیا جیسا خدا نے اُسے حکم دیا تھا۔ ‘‘ (22- 9 :6 Genesis) ’’تب خداوند نے نوح سے کہا: تو اپنے پورے خاندان کے ساتھ کشتی میں چلا جا، کیوں کہ میں نے اس نسل میں تجھے ہی راست باز پایا ہے۔ تو تمام پاک جانوروں میں سے سات سات نر اور مادہ اور
‹ Previous page Next page › Contents of January 2013 All issues