Mob. 09755300295, 0755654223 I
الرسالہ، جون ۲۰۱۴، صفحہ ۴۲
تیار کر رہے ہیں۔ یہ ریکارڈ قیامت کے دن اللہ کے سامنے پیش ہوگا۔ اُس وقت جو ہوگا، اس کو قرآن میں پیشگی طور پر مختلف الفاظ میں بیان کر دیا گیا ہے۔ مثلاً کہا گیا ہے: فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ (42:7) یعنی ایک گروہ جنت میں ہوگا اور ایک گروہ جہنم میں۔
تخلیق کے اس تصور کے مطابق، آخرت میں یہ ہوگا کہ پوری نسل انسانی سے صالح افراد چنے جائیں گے، یعنی وہ لوگ جنھوں نے یہ ثبوت دیا تھا کہ آزادی کے باوجود انھوں نے اپنی آزادی کا غلط استعمال نہیں کیا۔ آزادی کے باوجود وہ کامل معنوں میں اصول زندگی کے پابند رہے، آزادی کے باوجود انھوں نے اپنے آپ کو پوری طرح بے راہ روی سے بچایا۔ اس طرح انھوں نے ثابت کیا کہ وہ جنت کے آئیڈیل معاشرے میں بسائے جانے کا استحقاق رکھتے ہیں۔ آخرت میں پوری تاریخ بشری کے ان منتخب افراد کو جنت کے معیاری معاشرے میں بسا دیا جائے گا، اور بقیہ لوگ جو اپنی آزادی کا صحیح استعمال کرنے میں ناکام رہے، اُن کو دوسرے انسانوں سے الگ کرکے کائناتی کُوڑا خانہ (universal litterbin) میں ڈال دیا جائے گا، جس کا دوسرا نام جہنم ہے۔ (2013) بھوپال میں ماہ نامہ الرسالہ اور مطبوعات الرسالہ حاصل کرنے کے لیے حسب ذیل پتے پر رابطہ قائم فرمائیں: Mr. Bilaluddin Al-Quran Mission 48, Aamwali Masjid, Jahangirabad, Bhopal (M.P.)
Mob. 09755300295, 0755654223 I
سہارن پور (یوپی) میں مولانا وحید الدین خاں کی اردو، ہندی اور انگریزی کتابیں، قرآن مجید کے ترجمے، دعوتی لٹریچر اور ماہ نامہ الرسالہ حسب ذیل پتے پر دستیاب ہیں: Dr. M. Aslam Khan (Principal)
National Medical IGNOU Community College
38 Ayodhyapuram Mahipura Dehradun Road, Saharanpur, U.P. www.nmicc.com, dr_aslm@rediff.com, +919997153735
‹ Previous page Next page › Contents of June 2014 All issues