Al-Risala · January 2014 · page

توجیہی لٹریچر

الرسالہ، جنوری ۲۰۱۴

آج اسلام کے دعوتی مشن کے لیے ایسا لٹریچر درکار ہے جو روح عصر (spirit of the age) کے مطابق ہو۔ صرف ایسا لٹریچر ہی جدید ذہن کو ایڈریس کر سکتا ہے اور لوگوں کو یہ یقین عطا کر سکتا ہے کہ اسلام میں آج کے انسان کے لیے بھی اُسی طرح قابل اعتماد رہنمائی موجود ہے جس طرح قدیم انسان نے اس میں اپنے لیے قابلِ اعتماد رہنمائی پائی تھی۔

موجودہ زمانے میں اسلام کے لیے جو نیا توجہی لٹریچر درکار ہے، اس کی چند خصوصیات ہیں۔ اول یہ کہ وہ اپنے دلائل کے اعتبار سے مبنی بر عقل (reason based) ہو۔ قدیم روایتی طریقہ آج کے لیے کار آمد نہیں۔ دوسرے یہ کہ اس کا اپروچ یونی ورسل اپروچ (universal approach) ہو۔ قدیم انداز کا گروہی اپروچ (sectarian approach) آج کے انسان کے لیے قابلِ قبول نہیں۔ تیسری بات یہ کہ اس لٹریچر کو مکمل طور پر پیس فل (peaceful) لٹریچر ہونا چاہئے۔ کوئی ایسا لٹریچر جس کے اندر براہِ راست یا بالواسطہ طور پر تشدد (violence) کا فکر موجود ہو، وہ آج کے انسان کے لیے قابلِ قبول نہیں ہو سکتا۔ آخرت میں قابلِ رشک درجہ اُس گروہ کو ملے گا جو ان تقاضوں کے مطابق، اکیسویں صدی میں دعوتِ الی اللہ کا فریضہ انجام دے۔ (13 جولائی 2013) ہندی داں طبقے کے لئے ایک قیمتی تحفہ ”پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کا جیون“ ”سیرت رسول‘‘ کا ہندی ترجمہ یہ کتاب سیرتِ رسول کا ایک سادہ اور واقعاتی مطالعہ ہے ۔ اس کتاب میں پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو تاریخ وار انداز میں، کسی تشریح یا تعبیر کے بغیر، بیان کیا گیا ہے۔ وہ پیغمبرِ اسلام کی زندگی کی ایک تاریخی تصویر ہے۔ زیر نظر کتاب معلوماتی اسلوب میں سیرتِ رسول کا ایک تفصیلی تعارف ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 2014 All issues

Printed page