Al-Risala · September 2014 · page 41

زندگی کی حقیقت

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۴، صفحہ ۴۱

فلاح کی راہ ہو اور اس میں کوئی رکاوٹ نہ ہو، یہ آ کا ر ا ک مرحلہ حیات میں، موت کے بعد کے مرحلہ حیات کے مطابق، اپنے آپ کو تیار کرے۔ موجودہ دنیا میں ہر عورت اور مرد اسی جانچ (test) پر ہیں۔ خالق کے منصوبہ کے مطابق ہر عورت اور مرد کا ریکارڈ تیار کیا جارہا ہے۔ جب تاریخ کے خاتمہ پر انسان کا اگلا دور شروع ہوگا، اس وقت انسانوں کا خالق ظاہر ہو کر سامنے آجائے گا۔ یہ فیصلہ کا دن ہوگا۔ اس وقت تمام پیدا ہونے والے عورت اور مرد خالق کے سامنے حاضر کئے جائیں گے۔ اس وقت خالق اپنے تیار کئے ہوئے ریکارڈ کے مطابق، ہر ایک کے ابدی مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ یہ فیصلہ تمام تر انصاف کی بنیاد پر ہوگا۔ اور پھر کسی کو ابدی جنت میں آباد کیا جائے گا اور کسی کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ حالات بتاتے ہیں کہ یہ آنے والا دن بہت قریب آچکا ہے۔ اب آخری وقت آگیا ہے جب کہ انسان جاگے اور آنے والے ابدی دورِ حیات کی تیاری کرے۔ نیا ہندی ترجمہ قرآن ہندی زبان میں صدر اسلامی مرکز کے دو ترجمے شائع ہو چکے ہیں ۔ ایک، قرآن کا آسان ہندی ترجمہ۔

دوسرا، قرآن کا خالص ہندی ترجمہ۔ یہ نیا ترجمہ قرآن خاص طور پر برادران وطن کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس ترجمہ قرآن کو زیادہ سے زیادہ برادران وطن تک پہنچا کر اپنا دعوتی فریضہ انجام دیں۔ گڈ ورڈ بکس (Goodword Books) میں الرساله مطبوعات کے علاوہ، اردو، عربی اور انگریزی زبان میں ملک اور بیرون ملک کے مختلف اداروں کی علمی اور فکری مطبوعات بھی دستیاب ہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 2014 All issues

Printed page