Al-Risala · October 2014 · page 720
2014 مبر
الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۴، صفحہ ۷۲۰
اظہارِ دین
دورِ حاضر کی نسبت سے اسلام کو سمجھنے کے لیے ایک جامع کتاب از: مولانا وحیدالدین خاں دورِ حاضر اپنی حقیقت کے اعتبار سے، دورِ اسلام ہے۔ دورِ حاضر کی علمی ترقیوں نے اسلام کی عالمی اہمیت کو از سرِ نو واضح کیا ہے۔ سائنس اسلام کا علمِ کلام ہے۔ دورِ جدید کو ایک آئیڈیالوجی کی ضرورت ہے۔ اسلام اسی آئیڈیالوجی کا دوسرا نام ہے۔ روحِ عصر سب سے زیادہ جس چیز کی طالب ہے، وہ بلاشبہہ دینِ اسلام ہے۔ اسلام دنیا اور آخرت کی سعادتوں کے لیے ایک مستند گائڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام اپنے نظریے کے اعتبار سے، مبنی بر توحید دین ہے اور اپنے طریق کار کے اعتبار سے، مبنی بر امن دین۔ عصری اسلوب میں اسلام کے ان تمام پہلوؤں کو جاننے کے لیے’اظہارِ دین‘ کا مطالعہ کیجیے۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 2014 All issues