مساوات
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۴، صفحہ ۳۲
اس قسم کے مختلف تفریقی نظردیات نے قدیم زمانہ میں انسانی مساوات کے تصور کو ایک غیر عملی چیز بنا دیا تھا۔ اسلام نے پہلی بار تفریق انسانی کے اس ذہن کو توڑا اور وہ حقیقی نظریہ (ideology) فراہم کی جس کی بنیاد پر انسانی مساوات کا قیام عمل میں آ سکے۔
اسلام نے یہ تصور یا کہ جو کچھ تفریق ہے وہ خدا اور انسان یا خالق اور مخلوق کے درمیان ہے، خود انسانوں کے درمیان باہمی طور پر کوئی تفریق نہیں۔ ہر انسان یکساں طور پر خدا کا بندہ ہے۔ اس اصول کے تحت عرب میں جو سماجی انقلاب آیا وہ دھیرے دھیرے تمام دنیا میں پھیل گیا، یہاں تک کہ مساوات کا وہ زمانہ آ گیا جس کو آج ہم ساری دنیا میں دیکھ رہے ہیں ۔
چنئی اور حیدر آباد میں گڈ ورڈ (Goodword) کے بک اسٹور قائم ہو گئے ہیں، ان میں گڈ ورڈ بکس کی تمام مطبوعات، ماہ نامہ الرسالہ اور دعوتی لٹریچر دستیاب ہیں۔ تفصیل درج ذیل ہے: گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) میں دلکش، معلوماتی اور اسلامی ادب کی شاندار کتابیں گڈ ورڈ بلس (نئی دہلی) میں الرسالہ مطبوعات کے علاوہ، اردو، عربی اور انگریزی زبان میں ملک اور بیرون ملک کے مختلف اداروں کی علمی اور فکری مطبوعات بھی دستیاب ہیں ۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 2014 All issues