Al-Risala · March 2015 · page 49

الرسالہ، مارچ ۲۰۱۵، صفحہ ۴۹

الرسالہ، مارچ ۲۰۱۵، صفحہ ۴۹

اظہارِ دین

دورِ حاضر کی نسبت سے اسلام کو سمجھنے کے لیے ایک جامع کتاب از: مولانا وحیدالدین خاں دور حاضر اپنی حقیقت کے اعتبار سے، دورِ اسلام ہے۔ دورِ حاضر کی علمی ترقیوں نے اسلام کی عالمی اہمیت کو از سرِ نو واضح کیا ہے۔ سائنس اسلام کا علمِ کلام ہے۔ دورِ جدید کو ایک آئیڈيالوجی کی ضرورت ہے ۔ اسلام اِسی آئیڈيالوجی کا دوسرا نام ہے۔ روحِ عصر سب سے زیادہ جس چیز کی طالب ہے، وہ بلاشبہ دینِ اسلام ہے۔ اسلام دنیا اور آخرت کی سعادتوں کے لیے ایک مستند گائیڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام اپنے نظریے کے اعتبار سے، مبنی بر توحید دین ہے اور اپنے طریق کار کے اعتبار سے، مبنی بر امن دین — عصری اسلوب میں اسلام کے ان تمام پہلوؤں کو جاننے کے لیے اظہارِ دین کا مطالعہ کیجیے۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 2015 All issues

Printed page