Al-Risala · March 2015 · page 4

اسلامی تربیت

الرسالہ، مارچ ۲۰۱۵، صفحہ ۴

انجام دے سکتے ہیں جن کے اندر تخلیقی سوچ (creative thinking) کی صلاحیت موجود ہو۔ 2- اجتماع کے موقع پر دوسری بات وہ تھی جو قرآن کی ایک آیت کو لے کر کہی گئی۔ اس آیت کے الفاظ یہ ہیں: وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلَّهِ (8:39) یعنی ان سے لڑو، یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے، اور دین سب کا سب اللہ کے لئے ہو جائے۔

بتایا گیا کہ اس آیت کے دو حصے ہیں۔ ایک، وقاتلوهم حتى لا تكون فتنة، اور دوسرا، ويكون الدين كله للہ۔ نحوی اعتبار سے پہلا حصہ امر کے صیغے میں ہے، اور دوسرا حصہ خبر کے صیغے میں ۔ یعنی فتنہ کو ختم کرنے کے لئے تو اہل ایمان کو لڑنے کا حکم دیا گیا۔ لیکن اس معاملے کا دوسرا پہلو، دین کا اللہ کے لئے ہو جانا، اپنے آپ وقوع میں آئے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب فتنہ کا دور ختم ہو جائے تو اس کے بعد وہ وقت آ جاتا ہے جب کہ پیدا شدہ مواقع (opportunities) کو استعمال کیا جائے۔ پھر بتایا گیا کہ قرآن کی اس آیت میں دراصل ایک دور کے خاتمہ اور دوسرے دور کے آغاز کی بات کہی گئی ہے۔ آیت میں فتنہ کا لفظ مذہبی تشدد (religious persecution) کے معنی میں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ قدیم تاریخ میں مذہبی تشدد کا کلچر قائم ہوا، وہ خدا کے تخلیقی منصوبہ (creation plan) کے خلاف تھا۔ خدا کو یہ مطلوب ہے کہ مذہب کے معاملے میں انسان کو آزادانہ اختیار (free choice) حاصل ہو۔ مگر قدیم زمانے میں مذہبی تشدد کے کلچر نے یہ کیا کہ انسان کے لئے ایک ہی چوائس کا امکان باقی رہا، یعنی غالب کلچر کا چوائس۔ یہ حالت خالق کے نقشے کے مطابق نہ تھی اس لئے اہل ایمان کو حکم دیا گیا کہ مذہبی تشدد کے دور کو ختم کر دو تا کہ تخلیق کے مطابق فطری حالت قائم ہو جائے۔ قرآن کی اس آیت کے مطابق رسول اور اصحاب رسول کے بعد تاریخ میں جو دور آیا ہے، وہ مواقع کا دور (age of opportunities) ہے۔ اب اہل ایمان کو یہ کرنا ہے کہ وہ منفی سوچ کو یکسر ختم کر دیں۔ اب اہل ایمان کے لئے یہ جواز باقی نہیں رہا کہ کسی کو اپنا دشمن سمجھ لیں، اور پھر اس کے خلاف نفرت اور تشدد کا معاملہ کریں۔ اب اہل ایمان کو صرف یہ کرنا ہے کہ وہ زمانے کی اسپرٹ کو سمجھیں، وہ مثبت منصوبہ بندی کے ذریعے پر امن طور پر اللہ کا پیغام سارے اہل عالم تک پہنچا دیں۔ تربیت اصلاح سوچ کی

‹ Previous page Next page › Contents of March 2015 All issues

Printed page