اپنی تعمیر آپ
الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۵، صفحہ ۴۷
خبر نامہ اسلامی مرکز - 237
1- 6 فروری 2015 کو مالیگاؤں سی پی ایس کی ایک ٹیم نے مقامی سینٹ پال چرچ کا دورہ کیا اور چرچ کے منتظمین کے ساتھ وہاں باہمی بھائی چاری پر ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ دوران گفتگو چرچ کے ذمہ داروں نے امن کے حوالہ سے صدر اسلامی مرکز کی کوششوں کا ذکر کیا۔ میٹنگ کے اختتام پر ان لوگوں کو ترجمہ قرآن اور مراٹھی زبان میں ترجمہ شدہ کتاب پیغمبر امن بطور تحفہ دی گئیں۔ 2- کولکاتا کے تین یوتھ مسٹر مشتا، مز اننیا اور مسٹر نیش نے پیغمبر اسلام کی زندگی پر مشتمل فلم فلم’دی میسیج‘ دیکھی۔ اس فلم کو دیکھنے کے بعد اسلام اور قرآن کے بارے میں جاننے کا ان کو شوق پیدا۔ تو انھوں نے کولکاتا سی پی ایس ٹیم کی ایک ممبر مز شبینہ علی سے ترجمہ قرآن کے لیے درخواست کیا۔ ان کی درخواست پر 11 جون 2015 کو انھیں ترجمہ قرآن مجید اور دیگر دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ان کے دوستوں کے درمیان تقسیم کرنے کے لئے ان کو قرآن کی دس کاپیاں اور دعوتی لٹریچر دیئے گئے۔ ان لوگوں نے اس کو قبول کرتے ہوئے بے حد خوشی شکریہ کا اظہار کیا۔ (محمد عبداللہ، کولکاتا)
3- 17 جون 2015 کوانڈیا میں رہائش پذیر رومائین بدھسٹ راہب مسٹر مارسل (Marcel) نے صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ وہ یہ جاننا چاہتے تھے کہ اسلام کے مطابق سچائی کیا ہے۔ صدر اسلامی نے انھیں اپنی زندگی کے تجربات سے بتایا کہ انھیں خدا کی دریافت کیسے ہوئی۔ آخر میں انھیں صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ بطور تحفہ دیا گیا۔
4- 23 جون، 2015 کو پونٹیفکل کونسل آف انٹربیلیجر آفیسرز ( Pontifical Council for Interreligious Dialogue) کے نمائندوں پر مشتمل کرسچین فادرس کی ایک ٹیم صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے آئی، اور گلوبل کرسچین کمیونٹی کی طرف سے صدر اسلامی مرکز کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔ اس میٹنگ کے دوران اس بات پر گفتگو ہوئی کہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان امن کو کیسے فروغ دیا جائے۔ اس اس حوالہ سے صدر اسلامی مرکز نے ان سے تفصیلی گفتگو کی۔ آخر میں ان تمام لوگوں کو انگریزی ترجمہ قرآن اور صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا، جس پر انھوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ملاقات سے ان کو روحانی خوراک حاصل ہوئی ہے۔
5- 24 جون 2015 کوریسرچ اسکالر مز بھاؤنا ملک نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کے بعد انھیں صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ بطور تحفہ دیا گیا، جسے انھوں نے بہت ہی خوشی اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔
6- 30 جون 2015 کو پیس ہال (سہارن پور) میں روزہ افطار کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ افطار کے
‹ Previous page Next page › Contents of September 2015 All issues