Al-Risala · July 2016 · page 34

پختگی کیا ہے

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۶، صفحہ ۳۴

پختگی کیا ہے

امریکی خاتون جرنلسٹ این لینڈرس(Esther Pauline, alias Ann Landers) 1918 میں پیدا ہوئیں، 2002 میں ان کی وفات ہوئی۔ انھوں نے درست طور پر کہا ہے— پختگی اس صلاحیت کا نام ہے کہ آپ ان لوگوں کے ساتھ پرامن طور پر رہ سکیں جن کو آپ بدل نہیں سکتے: Maturity is the ability to live in peace with those whom we یہ بلاشبہ ایک دانش مندی کی بات ہے۔ اس بات کو مزید معنوی اضافہ کے ساتھ اس طرح کہا جاسکتا ہے— پختگی اس صلاحیت کا نام ہے کہ آدمی اپنے منصوبہ کو ان حالات کے مطابق دوبارہ بنا سکے، جن کو وہ بدل نہیں سکتا:

Maturity is the ability to reset your plan according to the اجتماعی زندگی میں بار بار ایسا ہوتا ہے کہ آدمی اپنے عمل کے لیے ایک منصوبہ (plan) بناتا ہے۔ مگر تجربے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ اس کا منصوبہ اصولی طور پر بظاہر درست ہونے کے باوجود عملی اعتبار سے ورکیبل (workable) نہ تھا۔

اس تجربے کے بعد آدمی دوبارہ اپنے مقصد کے لیے نیا منصوبہ بناتا ہے، ایسا منصوبہ جو حالات کے مطابق، زیادہ قابل عمل ہو۔ تجربے کی روشنی میں دوبارہ سوچنا اور اور زیادہ قابل عمل انداز میں اپنا منصوبہ بنانا بلا شبہ دانشمندی ہے۔

کامیاب منصوبہ کے لیے صرف یہی کافی نہیں کہ وہ منصوبہ بنانے والے کے نزدیک درست منصوبہ ہو۔ اسی کے ساتھ لازمی طور پر ضروری ہے کہ وہ حالات کے مطابق، ورکیبل (workable) بھی ہو۔ تجربے کے بعد آدمی کو جب محسوس ہو کہ اس کا منصوبہ قابل عمل نہ تھا تو اس کو فوراً اپنے منصوبہ پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 2016 All issues

Printed page