حساسیت
الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۶، صفحہ ۴۹
ضروری اعلان مکرمی قارئین ماہ نامہ الرساله السلام علیکم ورحمۃ اللہ عرصہ سے ماہ نامہ الرسالہ کے نہ ملنے کی کافی شکایتیں آرہی ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ ایڈریس کا غلط ہونا ہے۔ ادارہ الرسالہ کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ پتے میں اکثر یہ غلطیاں پائی جاتی ہیں : (1) ایڈریس میں غیر ضروری اطلاع کا شامل ہونا۔ (2) ایڈریس میں ضرورت سے زیادہ معلومات کا پایا جانا۔ (3) پوسٹ آفس، ضلع، یاپن کوڈ کا درست نہ ہونا۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ لوگ قیاس سے یا سنے سنائے ایڈریس کو لکھ کر بھیج دیتے ہیں۔ نیچے ایڈریس کے دو فارمیٹ دیے گئے ہیں Rural (دیہات) اور Urban (شہر)۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ اپنے نزدیکی پوسٹ آفس جا کر وہاں اپنے پتے کی توثیق کریں۔ شہر کے رہنے والے ہیں تو آپ Urban address والے فارمیٹ کے اعتبار سے اور دیہات کے رہنے والے ہیں تو آپ Rural Address والے فارمیٹ کے حساب سے اپنا اپنا صحیح ایڈریس مع سبسکرپشن نمبر ایس ایم ایس (SMS) یا ای میل کردیں۔ الرسالہ کسٹمر سروس کا موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس آخر میں دیا گیا ہے۔ ماہ نامہ الرسالہ کو آپ تک پابندی سے پہنچانے کے لیے الرسالہ دفتر نے اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ آپ کا سبسکرپشن نمبر بدل دیا گیا ہے۔ مگر اس کا پورا فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کے صحیح پتے کے ساتھ آپ کے موبائل نمبر ہونا بے حد ضروری ہے۔ یہ نمبر آپ کے سبسکرپشن نمبر کے ساتھ رجسٹرڈ کر دیا جائے گا۔ ان کے علاوہ جو تبدیلیاں ہوں گی ان کی اطلاع وقتاً فوقتاً آپ کو بذریعہ ماہ نامہ الرسالہ دی جاتی رہے گی۔ address label پر ماہ نامہ الرسالہ کے لیے آپ کے سبسکرپشن کے خاتمہ (expiry) کی تاریخ بھی شامل کر دی گئی ہے، یہ آپ کی یاد دہانی کے لیے ہے۔ اسی کے نیچے آپ کا تبدیل شدہ نیا سبسکرپشن نمبر بھی لکھا ہوا ہے۔ مستقبل میں کسی بھی کرسپاڈنّٹ کے لیے اس سبسکرپشن نمبر کا حوالہ بے حد ضروری ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 2016 All issues