Al-Risala · March 2017 · page 16

دو دنیا ئیں

الرسالہ، مارچ ۲۰۱۷، صفحہ ۱۶

موجودہ دنیا آخرت کی دنیا کی نرسری (nursery) ہے۔ نرسری وہ ابتدائی مقام ہے جہاں چھوٹے پودوں کو اگایا جاتا ہے تاکہ بعد کو ان کو بڑے باغ میں نصب کیا جائے : Nursery: a place where young plants and trees are grown for planting elsewhere. موجودہ دنیا کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ وہ انسان کے لیے ابتدائی نرسری کا مقام بن سکے۔ اور آخرت کی دنیا میں جنت کو اس طرح معیاری انداز میں تعمیر کیا گیا ہے کہ وہ انسان کے لیے ہیبیٹاٹ (habitat) بن سکے۔ تاہم اس ہیبیٹاٹ میں ہر انسان کو عمومی بنیاد پر داخل نہیں کیا جائے گا، بلکہ صرف منتخب بنیاد پر داخل کیا جائے گا۔ یعنی ہر انسان کی پچھلی زندگی کے ریکارڈ (record) کو دیکھا جائے گا۔ اس سابقہ ریکارڈ میں جو مرد یا عورت قابلِ انتخاب قرار پائیں گے، ان کو آخرت کے ہیبیٹاٹ (جنت) میں باعزت طور پر داخلہ کا موقع دیا جائے گا۔

خالق کے تخلیقی نقشہ (creation plan) کے مطابق یہی دونوں دنیاؤں کی حیثیت ہے۔ یہ خالق کا اپنی تخلیق کے بارے میں فیصلہ ہے۔ اس فیصلہ میں کبھی کوئی تبدیلی ہونے والی نہیں۔ انسان کو اپنے ذاتی عمل کے بارے میں اختیار حاصل ہے، لیکن انسان کو یہ اختیار ہرگز حاصل نہیں کہ وہ خالق کے نقشے میں کوئی تبدیلی کرے یا اس کو قبول کرنے سے انکار کر دے۔ انسان کو بہر حال اسی تخلیقی نقشے کے مطابق یا تو اپنے آپ کو کامیاب بنانا ہے یا ہمیشہ کے لیے ناکامی کے گڑھے میں ڈال دینا ہے۔ Subscription by Book Post Rs 300 (per year)

Subscription by Registered Post Rs 400 (per year)

الرسالہ سبسکرپشن کی کوئی متعین مدت نہیں ہے۔ آپ جتنی رقم جمع کروائیں گے، اتنی مدت کے لیے آپ کو الرسالہ جاری کر دیا جائے گا۔

نوٹ: سبسکرپشن نمبر اور آخری شمارے کی اطلاع آپ کے ایڈریس لیبل پر موجود ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 2017 All issues

Printed page