Al-Risala · August 2017 · page 11

ئناتی عبادت

الرسالہ، اگست ۲۰۱۷، صفحہ ۱۱

ئناتی عبادت

قرآن کی ایک آیت یہ ہے : وَسَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِّنْهُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (45:13) ۔ یعنی اللہ نے آسمانوں اور زمین کی تمام چیزوں کو تمھارے لیے مسخر کر دیا، سب کو اپنی طرف سے۔ بے شک اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور کرتے ہیں۔ قرآن کی اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ ساری کائنات انسان کے لیے بنائی گئی ہے۔

یہاں یہ سوال ہے کہ اس کا کائناتی تسخیر کا مقصد کیا ہے۔ جیسا کہ معلوم ہے، کائنات کی وسعت لامحدود حد تک زیادہ ہے۔ اتنی بڑی کا ئنات انسان کی رہائش گاہ نہیں ہو سکتی۔ یہ بھی ناممکن ہے کہ انسان اتنی بڑی کائنات کو اپنا رزق بنائے۔ پھر اس طرح کہنے کا کیا مطلب ہے کہ ساری کائنات انسان کے لیے بنائی گئی ہے۔

قرآن کی دوسری آیتوں، مثلاً سورہ آل عمران کی آخری رکوع کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ کائنات اس لیے بنائی گئی ہے تا کہ انسان اس پر غور کرے۔ یہ غور کرنا، لب (عقل) کے ذریعے ہوتا ہے، نہ کہ کسی جسمانی عمل کے ذریعے ۔ قرآن کی دوسری آیتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کی نشانیاں (signs) اتنی زیادہ ہیں کہ ان کی کوئی گنتی نہیں ہو سکتی۔ یہی وہ لامحدود کائناتی نشانیاں ہیں جن پر عقل سے تدبر کر کے انسان اپنے رب کی کائناتی عبادت کرتا ہے۔

یہ صرف انسان ہے جو یہ صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ کائناتی نشانیوں میں تدبر (contemplation) کرے ۔ یہ تدبر پہلے روایتی فریم ورک میں کیا جا سکتا تھا۔ اب تدبر کا یہ عمل سائنسی فریم ورک میں کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ اس طرح انسان اللہ کی بے پایاں عظمت کو دریافت کرتا ہے۔ وہ اللہ سے حب شدید اور خوف شدید کا تعلق قائم کرتا ہے۔ وہ آخرت کی ابدی جنت کو اپنے تصور میں لاتا ہے۔ یہی تدبر ہے، اور اسی تدبر کو کائناتی عبادت کہا گیا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2017 All issues

Printed page