گرهن، خدائی معجزہ
الرسالہ، اگست ۲۰۱۷، صفحہ ۲۶
گرهن، خدائی معجزہ
گرهن (eclipse) ایک فلکیاتی ظاہرہ ہے۔ ایکلپس (eclipse) کا لفظ قدیم یونانی زبان کے لفظ (ékleipsis) سے ماخوذ ہے۔ خلا میں گرہن کے مختلف واقعات ہوتے رہتے ہیں، لیکن معروف طور پر دو قسم کے گرہن کو گرہن کہا جاتا ہے۔ ایک سورج گرہن (Solar eclipse) اور دوسرا چاند گرہن (Lunar eclipse)۔ عام طور پر سورج گرہن سال میں دو بار یا تین بار ہوتا ہے اور چاند گرہن سال میں دو بار واقع ہوتا ہے۔ چاند گرہن چند گھنٹوں تک رہتا ہے، جب کہ کامل سورج گرہن کچھ منٹ تک رہتا ہے :
گرہن کا یہ واقعہ محکم فلکیاتی قانون کے تحت پیش آتا ہے۔ یہاں تک کہ بہت پہلے ان کی قطعی پیشین گوئی کی جاسکتی ہے۔ مثال کے طور پر 2010 میں 15 جنوری کو سورج گرہن ہوا۔ علماء فلکیات (astronomer) کی پیشگی خبر کے مطابق، پہلے سے لوگوں کو اس گرہن کا علم تھا۔ گرہن کیا ہے۔ گرہن در اصل سایہ پڑ جانے کا دوسرا نام ہے۔ گردش کے دوران جب چاند، زمین اور سورج کے درمیان آ جائے تو سورج اس آڑ کی بنا پر جزئی یا کلی طور پر دکھائی نہیں دے گا۔ اسی کا نام سورج گرہن ہے۔ اور جب زمین، چاند اور سورج کے درمیان آ جائے تو چاند پر جزئی یا کلی طور پر زمین کا سایہ پڑ جائے گا۔ اسی کا نام چاند گرہن ہے :
‹ Previous page Next page › Contents of August 2017 All issues