Al-Risala · August 2017 · page 35

دور شرک، دور الحاد

الرسالہ، اگست ۲۰۱۷، صفحہ ۳۵

دور شرک، دور الحاد

مذہبی نقطہ نظر سے تاریخ کے دو دور ہیں— دور شرک، دور الحاد۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے پہلے ہزاروں سال تک دنیا میں شرک (polytheism) کا غلبہ تھا۔ موجودہ زمانہ عمومی تقسیم کے اعتبار سے، الحاد (atheism) کا زمانہ ہے۔ تاہم الحادا نکار مذہب کا نظریہ ہے، جب کہ سیکولرزم مذہب کے بارے میں عملاً ناطرف داری کا نظریہ۔

دور شرک اور دور الحاد کے درمیان ایک چیز مشترک ہے اور وہی چیز ہے جس کو قرآن کی درج ذیل آیت میں ’خَرص‘ کہا گیا ہے: وَقَالُوا لَوْ شَاءَ الرَّحْمَنُ مَا عَبَدْنٰہُمْ مَا لَهُمْ بِذَلِكَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ (43:20) یعنی وہ کہتے ہیں کہ اگر رحمان چاہتا تو ہم اُن کی عبادت نہ کرتے۔ اُن کو اس کا کوئی علم نہیں، وہ محض اٹکل سے بات کر رہے ہیں۔

’خَرص‘ کا لفظی مطلب ہے اٹکل سے بات کرنا۔ اس سے مراد دراصل چیزوں کی قیاسی تعبیر (speculative interpretation) ہے۔ قدیم زمانے میں مشرکین نے یہی غلطی کی تھی۔ انھوں نے یہ کیا کہ فطرت کا جو ظاہر اُن کو بڑا (great) نظر آیا، اس کو انھوں نے الہ (god) کا درجہ دے دیا۔ یہی چیز ہے جس کی طرف قرآن میں ان الفاظ میں اشارہ کیا گیا ہے: ہٰذَا رَبِّیْ هٰذَا اَكْبَرُ (6:78)— یعنی یہ میرا رب ہے، یہ سب سے بڑا ہے۔

موجودہ زمانے میں سائنس کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اُس نے اس قدیم متھ (myth) کو توڑ دیا۔ سائنس نے اپنے تجربات کے ذریعے ثابت کیا کہ جن چیزوں کو انسان نے خدا سمجھ لیا تھا، اُن کے اندر کوئی خدائیت (divinity) نہیں ہے۔ تمام چیزیں صرف فطرت (nature) کے اجزا ہیں۔ بہ الفاظ دیگر، کائنات کی تمام چیزیں صرف مخلوق ہیں، وہ کسی بھی درجے میں خالق نہیں۔ مشرکانہ کلچر کے نظریاتی خاتمے کا آخری دن 20 جولائی 1969 تھا، جب کہ امریکی ایسٹروناٹ نیل آرم سٹرانگ (Neil Armstrong) چار روزہ خلائی سفر طے کر کے چاند تک پہنچا، اور چاند کی سطح پر

‹ Previous page Next page › Contents of August 2017 All issues

Printed page