Al-Risala · August 2018 · page 46

اخوانِ ابراهیم، اخوانِ محمد

الرسالہ، اگست ۲۰۱۸، صفحہ ۴۶

خبر نامہ اسلامی مرکز 262

دعوہ ورک کرتے ہوئے یہ محسوس ہوا کہ مدعو کی طرف سے ہمیں کوئی منفی رد عمل کا تجربہ نہیں ہوا۔ اس کے برعکس، مسلمانوں کی طرف سے کچھ اعتراضات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی وجہ یہ سمجھ میں آئی کہ آج کا مدعو غیر یقینی کی حالت میں زندگی گزار رہا ہے۔ اسے اپنے بہترین عبدی احساسات کی تکمیل کے لئے کوئی اطمینان بخش مرکز یا ہستی کی تلاش ہے جو اسے صرف اسلام کی تعلیمات میں دکھائی دیتی ہے۔ جب کہ موجودہ مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ وہ روایتی انداز کے دین کو پا کر اطمینان کی حالت میں ہیں۔ اپنے ذہنی کشکول سے باہر نکلنے کی انہیں ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ اس لئے اس طرح کا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ گویا کہ عام فہم الفاظ میں مدعو کی حالت ایک بھوکے پیاسے شخص جیسی ہے کہ وہ اس روحانی غذا کو خوشی سے قبول کر لیتا ہے۔ جب کہ مسلمانوں کی حالت ایسی ہے کہ ان کا پیٹ بھرا ہے، اور وہ ہر نئی غذا میں پسند یعنی choice کو ترجیح دیتے ہیں۔ اللہ ہم سب کو دین کا حقیقی فہم عطا فرمائے۔ آمین (ساجد احمد خان، ناگپور)

سی پی ایس ٹیم (گیا) کے ذریعے انڈیا کے تین مقامات پر غیر مسلم حضرات ترجمہ قرآن تقسیم کرتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں یہ لوگ خدا کے پیغام کو خدا کے بندوں تک پہنچاتے ہیں۔ ان کے نام یہ ہیں: مسٹر پینو مارتھی راجیش ( آندھرا پردیش)، مسٹر سورو بنرجی (جھارکھنڈ)، مسٹر شنکر بھارتی (بودھ گیا)۔ یہ تمام حضرات گیا ٹیم سے مختلف زبانوں: اردو، ہندی، انگلش، اورتیلگو وغیر ہ میں تراجم قرآن حاصل کرتے ہیں، اور ان کو مسلم و غیر مسلم دونوں کے درمیان تقسیم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ گیا ٹیم (8122773742) پورے ہندوستان میں تراجم قرآن فری آف کاسٹ (free of cost) بذریعہ پوسٹ بھیجتی ہے۔

کولکاتا کی معروف ناخدا مسجد میں میڈیا پرسنز کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ رمضان (2018) کے موقع پر ایک نئی شروعات اس مسجد میں ہوئی۔ کولکاتا ٹیم کے جناب بشیر احمد (کولکاتا ٹیم رابطہ نمبر 9831345685) نے ان تمام جرنلسٹوں کو ترجمہ قرآن اور دعوتی کتابیں دینے کا اہتمام کیا، جن کو تمام جرنلسٹوں نے بہت خوشی اور شکریے کے ساتھ لیا۔ ایک جرنلسٹ نے قرآن لینے کے دو دن بعد دوبارہ بشیر صاحب کو دیکھا تو بہت گرمجوشی سے ملے، اور ان کو یاد دلایا کہ آپ نے مجھے قرآن دیا تھا، آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ناخدا مسجد میں صحافیوں کے آنے کا مقصد اسلام کی عملی تصویر، مثلاً نماز کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہوتا ہے۔

سی پی ایس انٹرنیشنل کے مختلف حلقوں کی طرف سے ساری دنیا میں بذریعہ پوسٹ قرآن مہیا کرایا جاتا ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ سی پی ایس انٹرنیشنل کی ویب سائٹ (www.cpsglobal.org) اور گڈ ورڈ بکس (www.goodwordbooks.com) پر لوگ فارم پر کرتے ہیں، اس کے بعد ان کو مختلف زبانوں میں

‹ Previous page Next page › Contents of August 2018 All issues

Printed page