Al-Risala · July 2019 · page 41

غصے کا ظاہر ہ

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۹، صفحہ ۴۱

غصے کا ظاہر ہ

غصہ (anger) کیا ہے ۔ غصہ دراصل جذباتی ہیجان کا دوسرا نام ہے، جو ذہن (mind) کو نہایت گہرائی کے ساتھ متحرک کرنے والا ہے:

Anger is an emotional outburst that triggers deeper parts of the mind. انسان کا ذہن بے شمار صلاحیتوں کا مالک ہے، مگر عام حالت میں ذہن کے بیشتر حصے خوابیدہ حالت میں رہتے ہیں۔ غصہ آدمی کے ذہن کے تمام حصوں کو متحرک اور بیدار کر دیتا ہے۔ غصہ وقتی طور پر super man کو man بنا دیتا ہے۔ غصہ کی حالت میں آدمی نارمل حالات کے مقابلے میں زیادہ سوچنے والا بن جاتا ہے۔ غصہ ایک ایسی حالت کا نام ہے، جیسے کوئی غیر متحرک بم اچانک پھٹ پڑے ۔ غصہ کے وقت آدمی کے ذہن کے بہت سے گوشے کھل جاتے ہیں، جو عام حالت میں بند پڑے ہوئے تھے۔ غصہ آدمی کے تجزیہ (analysis) کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتا ہے۔ غصہ اپنی ذات میں کوئی برائی کی چیز نہیں۔ غصہ کے لیے یہ ضرورت نہیں کہ اس کو ختم کیا جائے، بلکہ غصہ کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ جب غصہ آئے تو آپ صرف یہ کیجیے کہ غصہ کو چینلائز (channelize) کرنے کی کوشش کیجیے، یعنی غصہ کو تعمیری رخ کی طرف موڑ دیجیے۔ غصہ کو تعمیری رخ پر موڑنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ جب آپ کو غصہ آئے تو آپ چپ ہو جائیں ۔ چپ ہوتے ہی اپنے آپ غصے کا رخ بدلنا شروع ہو جائے گا، اور پھر آپ کو یہ موقع مل جائے گا کہ آپ غصے کو تعمیری رخ دے دیں۔ غصے کے وقت ایک بے حد قیمتی چیز آدمی کے دماغ سے ریلیز ہوتی ہے۔ اس کو اینگر انرجی (anger energy) کہا جاتا ہے۔ اینگر انرجی آپ کے جسم سے نکلنے والی سب سے بڑی طاقت کا نام ہے۔ اینگر انرجی کو برباد ہونے سے بچائیے ۔ اینگر انرجی کو صحیح رخ پر موڑ دیجیے۔ اینگر انرجی کو منضبط (controlled) انداز میں استعمال کیجیے، اور پھر غصہ آپ کے لیے ایک صحت مند ظاہر ہ بن جائے گا۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 2019 All issues

Printed page