Al-Risala · October 2019 · page 50

Bosnian, Bulgarian, Romanian, and Icelandic

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۹، صفحہ ۵۰

خبرنامہ اسلامی مرکز - 269

سی پی ایس انٹرنیشنل کا بنیادی مشن یہ ہے کہ قرآن کے پیغام کو سارے عالم کے انسانوں تک پہنچایا جائے، اور یہ کام تمام قوموں کی قابل فہم زبان میں کیا جائے۔ اس سلسلے کی کچھ اہم سرگرمیاں درج ذیل ہیں: 27-28 اپریل 2019 کو نئی دہلی کے ہوٹل دی لیلا امبینس میں سی پی ایس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ایک دعوہ میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا عنوان تھا: قرآن کانفرنس، قرآن کو دنیا میں پہنچانا (: Quran Conference Taking the Quran to the World) ۔ اس کا نفرنس کا مقصد یہ تھا کہ دنیا کے کونے کونے میں قرآن کے پیغام کو عام کیا جائے۔ اس میٹ میں سی پی ایس مشن کے تحت کام کرنے والے ہندوستان کے تقریباً تمام داعیوں نے حصہ لیا، اور ایک نئی دعوتی انرجی کے ساتھ واپس ہوئے۔ یہ تمام دعاۃ اپنے علاقوں میں دعوتی کام کرتے ہیں، اور انسانیت کو خدا کے منصوبہ تخلیق سے آگاہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

14 جولائی 2019 کو صدر اسلامی مرکز نے نئی دہلی میں قرآن کی ایک ویب سائٹ لانچ کی۔ یہ ویب سائٹ بنگلور ٹیم نے تیار کی ہے۔ اس ویب سائٹ پر بشمول عربی متن قرآن کے 26 مختلف زبانوں کے ترجمے موجود ہیں۔ جو یہاں سے فری ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ مثلاً اردو، آسان ہندی، ہندی،شُدھ ہندی، تیلگو، کنڑا، مراٹھی، گجراتی، بنگالی، ڈوگری، پنجابی، ملیالم۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل زبانوں میں انگلش، سنہالا، اسپینش، چائنیز، فرانسیسی، پرتگیز، اٹالین، جرمن، ڈچ، رشین، تغالوگ (فلپینی زبان )، پنجو ا، اور ہبرو۔ اس کے علاوہ ہندی، اردو اور انگلش میں قرآن کی تفاسیر بھی موجود ہیں۔ یہ ویب سائٹ تمام انسانوں کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔ اس کا ایڈریس یہ ہے: www.cpsquran.com جو حضرات ان تراجم قرآن کی مطبوعہ کاپی (printed copy) حاصل کرنا چاہیں، وہ گڈ ورڈ بکس نئی دہلی سے رابطہ (4504638 0120) قائم کریں۔ گڈ ورڈ بکس میں ان تراجم کے علاوہ دو ترجمے اور بھی موجود ہیں: تامل اور پولش۔ ان تراجم کے علاوہ درج ذیل زبانوں میں قرآن کے ترجمے کا کام فائنل مرحلے میں ہے: 1.Khasi, 2.Burmese, 3.Thai, 4.Rwandese, 5.Korean, 6.Swahili, 7.Manipuri, 8.Uzbek, 9.Zulu, 10.Shona, 11.Afrikaans, 12.Xhosa, 13.Sotho, 14.Vietnamese, 15.Japanese. نیز ان زبانوں میں بھی قرآن کے ترجمے کا کام شروع ہوگا:

Bosnian, Bulgarian, Romanian, and Icelandic

جو صاحب دعوت کے اس عالمی مشن کا حصہ بننا چاہتے ہیں، وہ اس ای میل پر لکھیں : info@cpsglobal.org

‹ Previous page Next page › Contents of October 2019 All issues

Printed page