Al-Risala · December 2019 · page 50

الرساله دعوت میٹ بھوپال

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۹، صفحہ ۵۰

peaceful and respectful. I quote Sir, Khan "Only a defensive war is permitted in Islam. Follow one religion and respect all. Jihad is the inner battle against non-spiritual urges, and, Do not judge Islam by what some Muslims do.All religions teach love, peace, forgiveness and the glory of God. I enjoy living in a multi-religious country and have nice friends of all religions. My vision of tomorrow's world is one in which all of us will believe in the true, relevant message which is the universal heritage of mankind. We pray for a richer, peaceful world where there is greater interaction, understanding, harmony and friendship between peoples. (Mrs. Ramadevi Lingaraju)

مجھے الرساله باقاعدگی سے ہر ماہ موصول ہوتا ہے۔ میں الحمد للہ الرسالہ کے پیغام کو عام کرنے میں اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں کو صرف کرتا ہوں، چونکہ میں ایک ٹریڑ ہوں اور ہفتہ بھر میں پندرہ بیس تعلیمی اداروں میں ٹریننگ سیشن کرنے جاتا ہوں، ساتھ ہی ساتھ مجھے مختلف ٹی وی مارننگ شوز میں مدعو کیا جاتا ہے۔ میں ہر جگہ اور مقام پر الرسالہ کے پیغام کو عام کرتا ہوں۔ (خواجہ مظہر صدیقی، کالم نگار نوائے وقت ، ڈائریکٹر ارتقاء آرگنائزیشن پاکستان) ”اللہ اکبر“ مولانا کی عجیب کتاب ہے۔ کئی دفعہ پڑھنے کے باوجود ہر دفعہ نیا کیف وسرور ملتا ہے، اور مولانا صاحب کے لیے دل سے بار بار دعا نکلتی ہے۔ اللہ مولانا کو دراز عمر اور صحت نصیب فرمائے آمین (مفتى محمد، سوات) خصوصی شمارہ: جنت کی دنیا (الرسالہ ستمبر 2019) میں حضرت نے جنت کی سیر کرائی ہے، اور ایسی عمدہ تشریح پیش کی ہے، جن سے اعتقادی اصلاح بھی ہوتی ہے، اور عملی بھی۔ خاص کر دنیا کی زندگی کے فانی اور نا پائیدار ہونے اور آخرت کی زندگی کے باقی اور دائمی ہونے کا استحضار ودھیان پیدا ہوتا ہے۔ استعدادللموت قبل الموت کی فکر مضبوط انداز میں پیدا ہو جاتی ہے۔ اللہ ہمیں مزید استفادے کی توفیق عطاء فرمائے۔ (محمد صدیق، بلوچستان) الرسالہ، ستمبر 2019 کو پڑھتے ہوئے جب میں اس جملہ پر پہنچا تو جھوم اٹھا: ”جنت کے تصور کو انسانی تاریخ کی خوبصورت تعبیر کہا جائے“(صفحہ 4)۔ یہ ایک الہامی احساس سے بھر پور جملہ ہے۔ مولانا کا وصف یہ ہے کہ جس گہرائی سے بات کرتے ہیں، اسی گہرائی سے رگ جاں میں اتر جاتی ہے۔ ستمبر کے شمارے نے جنت کا ایک نیا تصور مجھے دیا ہے، اور یہی اصل بات ہے جو مولانا کی ہر تحریر میں موجود رہتی ہے۔ تاہم مولانا کی باتوں کو سمجھنے کے لیے وسعت دل اور کشادہ احساس کی ضرورت ہوتی ہے۔ (محمد ادیب، ملتان)

الرساله دعوت میٹ بھوپال

23 نومبر 2019 کو بھوپال (مدھیہ پردیش) میں دعوہ میٹ منعقد ہو رہی ہے۔ آس پاس کے قارئین الرسالہ جو اس اجتماع میں شرکت کرنا چاہیں، تفصیل کے لیے اس نمبر پر رابطہ قائم کریں: خالد داد خان صاحب: 9329550080

‹ Previous page Next page › Contents of December 2019 All issues

Printed page