Al-Risala · November 2020 · page 30

نئی کتاب

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۰، صفحہ ۳۰

بلکہ باخدا کائنات اور غیر موجود کائنات(non-existent universe) میں ہے۔ چونکہ ہم غیر موجود کائنات کا انتخاب نہیں کر سکتے۔ اس لیے ہم مجبور ہیں کہ باخدا کائنات کے نظریے کا انتخاب کریں۔ ☆☆☆☆☆ سائنس اور خدا بہ ظاہر سائنس خدا کے بارے میں غیر جانب دار ہے۔ مگر یہ غیر جانب داری سراسر مصنوعی ہے۔ سائنسی مطالعہ واضح طور پر یہ بتاتا ہے کہ کائنات کا نظام ایسے محکم انداز میں بنا ہے کہ اس کے پیچھے ایک خالق کو مانے بغیر اس کی توجیہہ ممکن نہیں۔ سر جیمز جینز نے 1932 میں کہا تھا کہ بہ ظاہر معلوم ہوتا ہے کہ کائنات کا نقشہ ایک خالص ریاضی داں نے تیار کیا ہے: In 1932, Sir James Jeans, an astrophysicist said: "The universe appears to have been designed by a pure mathematician". (Encyclopedia Britannica [1984] 15/531)

سر جیمز جینز نے جو بات کہی تھی، دوسرے متعدد سائنس دانوں نے بھی مختلف الفاظ میں اس کا اقرار کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کائنات کا ریاضیاتی اصولوں پر بنا، اور اس کا ریاضیاتی اصولوں پر حرکت کرنا، اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کے پیچھے ایک ایسا ذہن کام کر رہا ہے، جو ریاضیاتی قوانین کا شعور رکھتا ہے۔

نئی کتاب

جدید تہذیب نے مسلمانوں کے لیے دعوت کے نئے امکانات کھولے ہیں ۔ آج مسلمان ٹکراؤ سے بچتے ہوئے سیاسی ایمپائر کی بجائے غیر سیاسی ایمپائر کو اپنا نشانہ بنائیں۔ جدید امکانات کو استعمال کرتے ہوئے اسلام کی مبنی بر قرآن آئیڈیالوجی کو سارے عالم تک پہنچانے کے لیے اپنا دعوتی ایمپائر قائم کریں۔ یہ نئی کتاب انھیں جدید امکانات پر روشنی ڈالتی ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 2020 All issues

Printed page