Al-Risala · May 2020 · page 28

مطلوب رول

الرسالہ، مئی ۲۰۲۰، صفحہ ۲۸

مطلوب رول

میکیش ہندی سنیما کے ایک نہایت مشہور پلے بیک سنگر تھے۔ ان کو وائس آف ملینیم (Voice of the Millennium) اور ٹریجڈی کنگ (Tragedy King) کہا جاتا ہے۔

وہ دہلی میں 1923ء کو پیدا ہوئے۔ 53 سال کی عمر میں 1976 میں ان کی موت ہوگئی، جب کہ وہ اپنے کیریر میں عروج پر تھے ۔ ان کی موت امریکا کے ڈیٹرائٹ (مشی گن) میں ہوئی ۔ وہ وہاں ایک پروگرام میں اپنا پرفارمنس دینے کے لیے گئے تھے۔ جس دن اس کی موت واقع ہوئی ، اس دن وہ صبح کو جلدی اٹھے ، نہایا ، اس کے بعد سینے میں درد محسوس ہوا تو اس کو فوراً ہاسپٹل لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اعلان کیا کہ ہارٹ اٹیک سے میکیش کا انتقال ہو چکا ہے۔

ہر انسان جو اس دنیا میں پیدا ہوتا ہے، وہ خالق کے پیدا کرنے سے پیدا ہوتا ہے۔ خالق ہر انسان کو مختلف قسم کی صلاحیتیں دے کر دنیا میں بھیجتا ہے۔ ہر انسان کو اس دنیا میں کوئی پرفارمنس دینا ہے۔ ہر انسان امکانی (potential) طور پرویل اکویپڈ (well equipped) انسان کی حیثیت سے پیدا ہوتا ہے، تا کہ وہ اپنے امکانات کو جانے، اور اس کے مطابق اپنا مطلوب رول اعلی درجے میں ادا کر سکے ۔ ہر انسان پر لازماً موت آتی ہے ۔ موت کے بعد ہر انسان اپنے خالق کے پاس بھیج دیا جاتا ہے۔ وہاں اس سے پوچھا جائے گا کہ تم نے اپنا مطلوب رول ادا کیا یا نہیں ۔ ہر عورت اور مرد کو اسی سوچ کے ساتھ دنیا میں زندگی گزارنا ہے۔ ہر عورت اور مرد کو اپنے بارے میں یہ دریافت کرنا ہے کہ وہ کون سا رول ادا کرنے کے لیے اس دنیا میں بھیجا گیا ہے، اور کیا وہ اس رول کو دنیا میں ادا کر رہا ہے یا نہیں۔ یہی ہر انسان کا امتحان ہے۔ جو اس امتحان میں پورا اترے، وہ کامیاب ہے، اور جو اس امتحان میں پورا نہ اترے، وہ ناکام ہے۔ میکیش کو ٹریجڈی کنگ کہا جاتا ہے۔ غالباً میکیش کا رول یہ تھا کہ وہ انسان کو بتائے کہ اس دنیا میں انسان کس طرح ٹریجڈی میں اپرچونٹی (opportunity) کو دریافت کرے ، وہ کس طرح اپنی ناکامی کو کامیابی میں کنورٹ کرے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 2020 All issues

Printed page