مکمل اسلام، ربانی اسلام
الرسالہ، نومبر ۲۰۲۲، صفحہ ۲۲
وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ اگر حکومت کا دستور انھیں اجازت دے کہ تم نان پولیٹیکل میدان میں اپنا کام جاری رکھو، تو ان کو دکھائی دے گا یہ تو ناقص اسلام ہے۔ ہم اپنے نظریے کے خلاف ناقص اسلام پر کیسے راضی ہو سکتے ہیں۔ اس طرح ان کا حال یہ ہوتا ہے کہ ان کا مفروضہ مکمل اسلام ان کو کبھی حاصل نہیں ہوتا، اور جو اسلام ان کو حاصل ہوتا ہے، وہ نامکمل دکھائی دیتا ہے۔
اگر دین کا یہ تصور درست ہو کہ دین ایک جامع نظام حیات کا نام ہے، اور دین کو زندگی کے تمام شعبوں میں نافذ کرنا اہل دین کا مشن ہے تو یہ دین کا ایک ایسا تصور ہے جو سرے سے قابلِ عمل ہی نہیں۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی اپنا مشن یہ بنائے کہ مجھے سورج کو مغرب سے نکالنا ہے، اور اس کو مشرق میں غروب کرنا ہے، تو ایسا مشن کبھی واقعہ نہیں بنے گا۔ یہی حال اس تصور دین کا ہے کو مکمل اسلامی نظام کہا جاتا ہے۔
واقعہ یہ ہے کہ حضرت آدم سے لے کر پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم تک انسانی تاریخ میں پیغمبروں کی رہنمائی میں دینی تحریک کا تسلسل جاری رہا۔ مگر اس پوری مدت میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اسلام زندگی کے تمام شعبوں میں کامل نظام کی حیثیت سے نافذ اور قائم ہو جائے ۔ حتی کہ خاتم النبیین کے زمانے میں بھی نہیں۔ انبیاء اور انبیاء کے متبعین کی پوری تاریخ میں کوئی نہیں بتا سکتا ہے کہ اس قسم کا مفروضہ کامل نظام کبھی عملاً جاری و نافذ رہا ہے۔
عمر بن الخطاب (وفات 23 ہجری) اسلام کے دوسرے خلیفہ تھے۔ انھوں نے اپنے ایک خطاب میں کہا: اِنَّ اَخَر مَا نَزَلَتْ آيَةُ الرَّبَا ، وَ اِنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبِضَ وَ لَمْ يُفَسِّرُهَا لَنَا، فَدَعُوا الرَّبَا وَ الرَّيْبَةَ (سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر 2276)۔ یعنی سب سے آخر میں جو آیت نازل ہوئی، وہ آیتِ رباتھی۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی، اور آپ نے ہمارے لیے اس کی تفسیر نہیں بیان کی۔ پس تم ربا بھی چھوڑ دو، اور جس میں ربا کا شبہ ہو، اس کو بھی چھوڑ دو۔ اس طرح کے دوسرے بہت سے احکام ہیں، جن میں ہم کو بنیادی اصول تو ملتا ہے، لیکن ہم کو ان کی تفصیل نہیں ملتی۔ مثلاً خلیفہ کے انتخاب کا کوئی ایک متعین قرآن وسنت میں موجود نہیں۔ ایسی حالت میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ دین اصلاً انفرادی پیروی کا موضوع ہے، نہ کہ اجتماعی نفاذ کا موضوع۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 2022 All issues