پیغمبر اسلام کا نمونہ
الرسالہ، جولائی ۲۰۲۳، صفحہ ۴۹
بنے گا۔ بچے بوڑھے جوان اور آنے جانے والے سب اس شجرِ ثمر بار سے استفادہ کر سکیں گے۔ 7۔ خوشی کے مواقع پر کتاب کا ہدیہ: جب بھی عزیز و اقارب میں کوئی خوشی کا موقع آئے۔ شادی بیاہ ہو، کسی بچے کا رزلٹ اچھا آجائے، کسی کی سالگرہ ہو آپ ایسے مواقع پر کتاب یا کہانیوں کا کوئی سیٹ گفٹ کیجیے اس سے کم از کم پڑھنے کا شوق پیدا ہوگا۔ کتاب سے شناسائی پیدا ہوگی۔ آج بصارت آگئی تو کل بصیرت بھی پیدا ہو جائے گی۔
8۔ بیگ میں دعوتی مٹیریل ضرور رکھیں: یہ وہ مرحلہ ہے جس میں آپ عملی دعوت کا آغاز کرتے ہیں۔ یہ انبیاء کرام کی دعوت کا منہج ہے کہ وہ فرداً فرداً لوگوں سے ملاقات کر کے انھیں اپنا پیغام پہنچاتے تھے۔ دعوتی مٹیریل بیگ میں رکھ کر آپ جہاں کہیں بھی ہوں، گلی کوچے آفس، پبلک مقامات، بازار، سفر و حضر، خوشی و غم ہر جگہ آپ بطور داعی چل پھر رہے ہوں۔ اس کا اتنا بڑا فائدہ ہے کہ آپ اپنے کام سے جا رہے ہوں گے لیکن آپ محسوس کریں گے کہ میرے اوپر تو دعوت کی ذمہ داری بھی ہے۔ یہ ذمہ داری آدمی کے اندر یہ جذبہ پیدا کردیتی ہے کہ کب اسے کوئی انسان ملے اور وہ اسے کوئی دعوتی کتاب، رسالہ، پمفلٹ یا قرآن ہدیہ کرے۔ دعوت کا مٹيريل بیگ میں رکھنے سے جہاں آپ کے عمل میں بطور داعی اخلاص آئے گا وہاں پر مدعو کی تلاش میں رہنا بھی آپ کی عادتِ ثانیہ بن جائے گی۔ یہاں یہ بات بھی ضروری ہے کہ داعی تمام لوگوں کے ساتھ انتہائی کریمانہ اخلاق سے پیش آئے، خواہ وہ کسی مذہب یا علاقے کا انسان ہو، تاکہ وہ مدعو کا دل جیت سکے۔ چاہے اس کے لیے اسے اپنے حق سے کم پر راضی ہونا پڑے۔ وہ مدعو سے اپنائیت کے ساتھ بات کرے، پھر مختصراً اپنا تعارف کرائے تا کہ دعوۃ لٹریچر یا قرآن پاک ہدیہ کرنے کے لیے ماحول سازگار ہو سکے۔ 9۔ پبلک مقامات پر دعوۃ مٹیریل رکھنا: جہاں بھی عوامی اجتماع ہو، جیسے کوئی جلسہ، سیمینار یا کانفرنس، وہاں جانا اور دعوتی میٹریل تقسیم کرنا۔ اسی طرح مساجد، اسکولس، کالجز، ہسپتالوں، پارکوں اور ریلوے اسٹیشنز وغیرہ میں دعوتی میٹریل رکھنا۔ واضح رہے کہ کچھ جگہوں پر اسکول یا کالج وغیرہ میں دعوتی کام کو پسندیدہ نظروں سے نہیں دیکھا جاتا ہے، یا حکومتی قانون اس کی اجازت نہیں دیتا ہے تو ایسی جگہوں پر دعوتی کام سے دور رہنا چاہیے۔
10۔ اہل علم کو کتابیں گفٹ کرنا: مثلاً اپنے محلے کی مسجد کے امام کو، اسکول کے استاد، پرنسپل یا دوسرے پڑھے لکھے لوگوں کو کتابیں گفٹ کرنا، وغیرہ۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 2023 All issues