علم کی غیر معمولی اہمیت
الرسالہ، نومبر ۲۰۲۳، صفحہ ۴۷
علم کی غیر معمولی اہمیت
جنگِ بدر کا واقعہ اسلامی تاریخ کا نہایت اہم واقعہ ہے۔ اس جنگ میں اہلِ ایمان کو اللہ کی مدد سے مکمل فتح حاصل ہوئی۔ دشمن فوج کے ستر آدمی مارے گئے اور ستر آدمی قیدی بنا کر مدینہ لائے گئے۔ اس زمانہ میں مدینہ میں تعلیم نہیں تھی۔ مگر مکہ میں تعلیم تھی۔ چنانچہ مکہ کے یہ قیدی قدیم معیار کے مطابق تعلیم یافتہ تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان فرمایا کہ ان میں سے جو شخص مدینہ کے دس لڑکوں کو پڑھنا لکھنا سکھادے گا۔ اس کی اس تعلیمی خدمت کو فدیہ قرار دے کر ہم اسے چھوڑ دیں گے (فَجَعَلَ رَسُوْلُ اللهِ صلى الله عليه وسلم فِدَاءَهُمْ أَنْ يُعَلِّمُوا أَوْلَادَ الْأَنْصَارِ الْكِتَابَةَ)۔ چنانچہ کئی قیدی اس طرح رہا ہو کر مکہ واپس گئے ۔ (مسند احمد، حدیث نمبر 2216) عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ صفہ اسلام کا پہلا اسکول ہے۔ مگر تعلیم (education) کے لحاظ سے دیکھا جائے تو بدر کے غیر مسلم قیدیوں کے ذریعہ مدینہ میں قائم کیا ہوا تعلیمی ادارہ (educational institution) معروف معنوں میں قدیم معیار کے مطابق پہلا اسکول ہے جو اسلام کی تاریخ میں خود پیغمبر اسلام نے قائم کیا تھا۔ اس اسکول کے طلبہ سب کے سب مسلمان تھے۔ مگر اس کے ٹیچر سب کے سب غیر مسلم بلکہ دشمنِ اسلام تھے۔ صفہ غریب مہاجر مسلمانوں کا ٹھکانا اور ان کے تزکیہ کا ایک مرکز تھا۔
یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا ایک عملی نمونہ ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسلام میں علم کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ غیر مسلم (حتیٰ کہ اسلام دشمنوں) سے بھی اگر علم سیکھنے کا موقع ہو تو ضرور سیکھنا چاہیے۔ موجودہ دور کی پلورل سوسائٹی (plural society) میں رسول اللہ کے اس عمل کو نمونہ بنا کر مسلم ملت کے ایجوکیشن کی نتیجہ رخی پلاننگ کی جاسکتی ہے۔
عورت کا میدانِ کار
قرآن کی سورہ الانعام میں نبیوں کا واقعہ بیان کرنے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے (6:90)۔ اس اعتبار سے قرآن میں بیان کردہ تمام دوسرے نبیوں کی باتیں بھی گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں خواتین کے تعلق سے ایک اہم
‹ Previous page Next page › Contents of November 2023 All issues