Al-Risala · January 2023 · page 50

اقوال حکمت

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۳، صفحہ ۵۰

اقوال حکمت

اللہ سے ڈرنے والے انسان کے لیے دلیل سب سے زیادہ قابلِ لحاظ چیز ہوتی ہے۔ مگر جو دل اللہ کے ڈر سے خالی ہو، اس کے لیے دلیل سب سے زیادہ ناقابلِ لحاظ چیز بن جائے گی۔ اللہ کے لیے عبادت ہے اور انسان کے لیے خدمت۔ عبادت کی حقیقت خدا کے آگے مکمل سپردگی ہے اور خدمت کی حقیقت انسان کی کامل خیر خواہی۔ بے پیسہ والا آدمی پیسہ کی طرف دوڑ رہا ہے اور جس کے پاس پیسہ آجائے وہ سرکشی کی طرف۔ ہوشیار آدمی موت کے بارے میں سوچتا ہے اور غافل آدمی صرف زندگی کے بارے میں۔ موجودہ دنیا امکاناتِ جنت کا تعارف ہے۔ وہ تعمیرِ جنت کا مقام نہیں۔

جو چیز آدمی کے لیے کل مقدر کی گئی ہو اس کو آپ کسی بھی تدبیر کے ذریعہ آج حاصل نہیں کر سکتے۔ لوگ جس چیز کو موت کے اُس پار ڈھونڈ رہے ہیں، اس کو قدرت نے موت کے اُس پار رکھ دیا ہے۔ مسلّم شخصیتوں کی سطح پر لوگ دادِ اعتراف دے رہے ہیں، حالانکہ اعتراف وہ ہے جس کا ثبوت غیر مسلمہ شخصیت کی سطح پر دیا جائے۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 2023 All issues

Printed page