Al-Risala · March 2026 · page 16

جمہوریت کا دور

الرسالہ، مارچ ۲۰۲۶، صفحہ ۱۶

اسلامی کام کی منصوبہ بندی کی جائے ۔ مگر عملاً یہ ہوا کہ لوگوں نے پرجوش تقریر و تحریر کو کافی سمجھ لیا۔ یہ بلاشبہ ایک غلط اندازہ تھا۔ اس غلطی کا نتیجہ تھا کہ موجودہ زمانے میں بے شمار قربانیوں کے باوجود مطلوب نشانہ حاصل نہ ہوسکا۔

کامیابی بھی ناکامی ہوسکتی ہے!

امریکہ کے ایک ناشر نے جب اپنی پہلی کتاب چھاپی تو وہ ایک مہینہ میں پانچ لاکھ کی تعداد میں فروخت ہوگئی ۔ بظاہر یہ ایک نہایت شاندار کامیابی تھی۔ مگر دوسرے ہی مہینہ وہ ناشر دیوالیہ ہوگیا۔ اس کی ناکامی کی وجہ یہ تھی کہ اس نے کتاب کی لاگت کا کم اندازہ لگایا۔ چنانچہ اس نے جو قیمت مقرر کی اس پر اس کو آٹھ سینٹ فی نسخہ نقصان ہو رہا تھا۔ اگر کتاب کم بکتی تو وہ گھاٹے سے بچ سکتا تھا۔ مگر جب اس کو اپنی غلطی کا علم ہوا تو نقصان کی مقدار اس کی برداشت سے باہر ہو چکی تھی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اتنی زبردست کامیابی کے باوجود اس کا کاروبار ختم ہوگیا۔

یہی حال تمام اجتماعی اقدامات کا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ ایک نعرہ کسی وجہ سے لوگوں کو اپیل کر جائے اور بہت سے لوگ اس کے ساتھ چل پڑیں۔ لیکن اگر اس میں دور اندیشی اور حقیقت پسندی نہیں ہے ، اگر اقدام کے وقت حالات کا صحیح اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔ تو عین ممکن ہے کہ نعرہ اور اس کے ساتھ دینے والے سارے لوگ نا قابل تلافی نقصان سے دوچار ہو جائیں۔

آخرت کے پہلو سے بھی اس کے اندر نصیحت موجود ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ ایک دینی کام کافی پھیل جائے ۔ لاکھوں لوگ اس حلقہ میں شامل ہو جائیں۔ اس کے رہنماؤں کو اعزاز اور قدر و منزلت حاصل ہو جائے ۔ لیکن اگر اس کے پیچھے صحیح اسلامی جذبہ نہیں ہے تو آخرت کے اعتبار سے اس کا وہی انجام ہوگا جو امریکی ناشر کا ہوا۔ ( ہفت روزہ الجمعیة، 20 دسمبر 1967، صفحہ 10)

‹ Previous page Next page › Contents of March 2026 All issues

Printed page