Al-Risala · January 1982 · page 29

درخواست کے بغیر

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۲، صفحہ ۲۹

فرد کا جھکنا قوم کا سر بلند ہونا ہے لارڈ سالسبری (۱۹۰۳ء- ۱۸۳۰ء) ملکہ وکٹوریہ کے زمانہ حکومت میں برطانیہ کے وزیر اعظم تھے۔ اس زمانہ میں کار کا رواج نہ تھا۔ وزیر اعظم سالسبری اپنی سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے۔ ایک مقام پر وہ سڑک کے غلط رخ سے گزرنے لگے۔ سڑک پر متعین کانسٹیبل نے انہیں روکا۔ وزیر اعظم نے کانسٹیبل کو بتایا کہ میں وزیر اعظم ہوں اور چوں کہ مجھے عجلت تھی اس لئے مجھ سے ٹریفک کے ضابطہ کی خلاف ورزی ہو گئی۔ کانسٹیبل نے جواب دیا کہ میں اپنی ڈیوٹی کو بجالانے والا کانسٹیبل ہوں۔ میرا فرض صرف یہ ہے کہ کہ ٹریفک کی خلاف ورزی نہ ہونے دوں۔ چوں کہ آپ ایک سفید ریش بزرگ ہیں، اس لئے میں صرف اتنی رعایت کر سکتا ہوں کہ آپ کا چالان نہ کروں، لیکن اتنا آپ کو بہ حال کرنا پڑے گا کہ آپ واپس جائیں اور جہاں سے سڑک شروع ہوتی ہے وہاں سے سیدھی سمت میں آئیں ۔ وزیر اعظم نے بے چون وچرا ٹریفک کانسٹیبل کا حکم مان لیا۔ نیز اس واقعہ کا ذکر ملکہ وکٹوریہ کے پرائیویٹ سکریٹری سے خود کر کے اس فرض شناس کانسٹیبل کو خراج تحسین پیش کیا۔ برطانیہ کے دوسرے وزیر اعظم مسٹر بالڈون (۱۹۴۷ء - ۱۸۶۷ء) کا واقعہ ہے۔ وہ اپنی کار میں سفر کر رہے تھے۔ ایک چوراہا پر کار رکی۔ ٹریفک کی قطار میں ان کی گاڑی پیچھے تھی۔ راستہ کھلا تو ڈرائیور نے قبل اس کے کہ آگے کی موٹریں گزریں، وزیر اعظم کی موٹر آگے نکال لینے کی کوشش کی۔ ٹریفک کانسٹیبل نے فی الفور روکا۔ ڈرائیور نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب کو سرکاری کام کی وجہ سے جلدی ہے۔ کانسٹیبل نے کہا، مجھے اس سے کوئی بحث نہیں کہ موٹر نشین کون ہے ۔ قانون کی رو سے ٹریفک کی پابندی عام شہری اور وزیر اعظم دونوں پر لازم ہے۔ یہ سن کر وزیر اعظم نے موٹر سے اتر کر کانسٹیبل سے معافی مانگی اور ڈرائیور کو ہدایت کی کہ وہ کانسٹیبل کے حکم کی تعمیل کرے ۔ نیشنل ہیرلڈ جنوری ۱۹۷۸ء)

لیڈر اپنے اصول کے آگے جھکالے تو ساری قوم اصولوں کے آگے جھکنے والی بن جاتی ہے اور یہی کسی قوم کی طاقت کا سب سے بڑا راز ہے ➖ سیاست کا راز ابو فراس حمدانی عباسی دور کا شاعر ہے۔ وہ اپنے ایک قصیدہ میں کہتا ہے :

اذا ما ارسل الامراء جيشنا الى الاعداء ارسلنا الكتا با یعنی ہماری دھاک کا یہ عالم ہے کہ جہاں دوسرے امراء کو مقابلہ کرنے کے لئے لشکر بھیجنا پڑتا ہے، وہاں ہم صرف خط بھیج دیتے ہیں اور وہی فیصلہ کے لئے کافی ہو جاتا ہے۔

یہاں ایک شعر میں شاعر نے سیاست کا راز بتا دیا ہے، سیاست یہ نہیں ہے کہ حریف سے لڑائی بھڑائی جاری رکھی جائے۔ سیاست یہ ہے کہ اپنے آپ کو اتنا طاقت ور اور مستحکم بنایا جائے کہ جب ضرورت پڑے تو صرف ایک " تحریر " بھیج دینا معاملہ کو ختم کرنے کے لئے کافی ہو۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1982 All issues

Printed page