Al-Risala · January 1982 · page 25

لطیفہ

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۲، صفحہ ۲۵

لطیفہ

گاما پہلوان (۱۸۷۸-۱۹۶۰) کو ۲۰ سال کی عمر میں رستم ہند اور اس کے بعد رستم زماں کا خطاب ملا تھا۔ ایک بار جلسہ ہو رہا تھا۔ ڈاکٹر محمد اقبال صدر تھے۔ گاما بھی جلسہ میں موجود تھے۔ لوگ بول چکے تو آخر میں ڈاکٹر اقبال نے اعلان کر دیا کہ گاما اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ گاما پہلوان کھڑے ہوئے۔ کچھ دیر انہوں نے جسم کو حرکت دی، ہاتھ ادھر ادھر ہلایا اور کہا" بھائیو! ورزش کیا کرو"

جب وہ اپنی مختصر تقریر ختم کر کے بیٹھے تو دیکھنے والوں نے یہ دیکھا کہ گاما پہلوان کی نہ صرف پیشانی پر قطرات نمایاں تھے بلکہ کرتا بھی بھیگ چکا تھا زندہ لوگ چینی کمیونسٹ پارٹی کے چیرمین اور وزیرِ اعظم مسٹر ہو اکوفنگ کا چھوٹالڑ کا ۱۹۷۷ میں کالج کے داخلہ کے ایک قومی امتحان میں فیل ہو گیا۔ داخلہ کے لئے جتنے نمبر مقرر کئے گئے تھے، وزیرِ اعظم کے لڑکے کا نمبر اس معیار سے کم تھا۔ اس لئے اس کا انتخاب نہ ہو سکا۔ بعد کو وزیرِ اعظم نے اس معاملہ میں دخل دینے سے صاف انکار کر دیا انہوں نے اپنے لڑکے سے کہا کہ اگلے سال تم زیادہ سخت محنت کرو تاکہ تم کو زیادہ نمبر ملیں اور قاعدہ کے مطابق تمھارا داخلہ ہو سکے۔ (ہندوستان ٹائمز ، اکتوبر ۱۹۷۸) اس میں آپ کے لئے سبق ہے ہنری ہراس (۱۹۵۶-۱۸۸۸) ایک اسپینی مسیحی تھے ۔ وہ ۳۴ سال کی عمر میں ۱۸ نومبر ۱۹۲۲ کو بمبئی کے ساحل پر اترے ۔ ہندوستان کی زمین نے انہیں متاثر کیا اور انھوں نے طے کر لیا کہ وہ اسی ملک میں رہ کر کام کریں گے۔

فادر ہراس (Fr Henry Heras) چند دن بعد سینٹ زیو یریس کالج کے پرنسپل سے ملے۔ وہ ایک تاریخ داں تھے ۔ اس لئے پرنسپل نے پوچھا ”آپ کون سی تاریخ پڑھانا پسند کریں گے ؟ “ فادر ہراس نے فی الفور جواب دیا ” ہندوستانی تاریخ “ ۔ پرنسپل کا اگلا سوال تھا ” ہندوستانی تاریخ کے بارے میں آپ کا مطالعہ کیا ہے ؟ “ انھوں نے جواب دیا ”کچھ نہیں“ پھر آپ کیسے ہندوستانی تاریخ پڑھائیں گے ۔ فادر ہراس کا جواب تھا : I shall study it ” میں ہندوستانی تاریخ کو پڑھ کر اپنے آپ کو تیار کرلوں گا پھر اس کو پڑھاؤں گا“ فادر ہراس نے ہندوستانی تاریخ کے مطالعہ میں اتنی زیادہ محنت کی کہ وہ سر جادو ناتھ سرکار اور ڈاکٹر ہوئے کچھ ادیبوں کے یہ مسئلہ ان کے سامنے رکھا اور چاہا کہ وزیر اعظم اس مسئلہ کو دوبارہ زیر غور لائیں اور خصوصی اختیارات سے کام لے کر ربط کے کود داخلہ دلوادیں۔ مگر وزیر اعظم سر سید ناتھ سین کے درجہ کے مورخ ہیں ۔ ان ممبئی میں ان کے نام پر تاریخی مطالعہ کا ایک بہت بڑا ادارہ قائم ہے جس کا نام ہے ۔ ہراس انسٹی ٹیوٹ ۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1982 All issues

Printed page