Al-Risala · February 1982 · page 31

یہ ایمان ہے

الرسالہ، فروری ۱۹۸۲، صفحہ ۳۱

یہ ایمان ہے

خدا کو پانا ایسا ہی ہے جیسے کسی مردہ انسان کو زندگی مل جائے ایمانی شعور آدمی کے جینے کی سطح بلند کر دیتا ہے ایمان ساری کائنات کو آدمی کی غذا بنا دیتا ہے ایمان کے ساتھ آدمی بینا ہے اور ایمان کے بغیر اندھا ایمان آدمی کے دل کو اللہ کے خوف سے پگھلا دیتا ہے ایمان سے آدمی کے اندر حق اور ناحق کی گہری پہچان پیدا ہوتی ہے ایمان والی روح کو صرف اللہ کی یاد سے تسکین حاصل ہوتی ہے ایمان آدمی کو خدا کی دنیا میں پوری طرح جما دیتا ہے ایمانی شعور کے بعد آدمی کے اوپر شیطان کا بس نہیں چلتا ایمان سے عالی ظرفی اور فکری بلندی پیدا ہوتی ہے ایمان والی زبان سے وہی بات نکلتی ہے جو درست ہو ایمان کے بعد آدمی کی ساری محبت صرف اللہ کے لئے ہو جاتی ہے ایمان وہ ہے جو آدمی کو حق کی حمایت کے لئے مجبور کردے ایمان آدمی کو سچوں کے گروہ کے ساتھ جوڑ دیتا ہے ایمان آدمی کو اللہ کی خاطر متواضع بنا دیتا ہے ایمان اس سے بلند کر دیتا ہے کہ آدمی لوگوں کو دکھانے کے لئے عمل کرے ایمان والا آدمی اللہ کے فیصلہ پر راضی ہو جاتا ہے ایمان آدمی کے دل میں دوسرے بھائیوں کے لئے نرم گوشہ پیدا کر دیتا ہے ایمان آدمی کو خدا کے ساتھ عہد میں باندھ دیتا ہے ایمان زندگی کے ہر معاملہ میں جنتی راستہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے ایمان آدمی کو اس سے اوپر اٹھا دیتا ہے کہ وہ کسی چیز کو عزت کا سوال بنائے ایمان والا دل بغض و حسد سے بالکل خالی ہوتا ہے۔ ایمان آدمی کے اندر قول و عمل کے فرق کو ختم کر دیتا ہے ایمان کے بعد خدا کی کشش ہر دوسری کشش پر غالب آ جاتی ہے ایمان آدمی کو خدا کے بارے میں بے حد حساس بنا دیتا ہے انعام ۱۲۲ انقال ۲ آل عمران ۱۹۱ غافر ۵۸ حدید ۱۶ انفال ۲۹ رعد ۳۸ ابراہیم ۲۷ نحل ۹۹ نور ۱۲ احزاب ۷۰ بقرہ ۱۶۵ اعراف ۱۵۷ توبہ ۱۱۹ ہود ۲۳ نساء ۳۸ نساء ۶۵ توبہ ۷۱ احزاب ۲۳ یونس ۹ مجادلہ ۱۱ حشر ۱۰ صف ۲ منافقون ۹ توبہ ۱۳

‹ Previous page Next page › Contents of February 1982 All issues

Printed page