شکایت نہیں
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۲، صفحہ ۵
ہے جتنا کپڑے پر میں لگنے کے بعد کپڑے کو دھو کر پاک کرنا۔
غصہ آنے کے بعد غصہ کے انجام سے بچنے کے لئے صرف ایک چیز درکار ہے۔ اپنے آپ کو تھوڑی دیر کے لئے سنبھالنے کی طاقت۔ غصہ آنے کے بعد اگر ایک لمحہ کے لئے بھی آپ اپنے کو اس کے زیر اثر آنے سے روک لیں تو یقینی طور پر آپ اپنے کو غصہ کے انجام سے بچا سکتے ہیں۔
جیفرسن کا قول ہے ”اگر تم غصہ میں ہو تو بولنے سے پہلے ایک سے دس تک گنو۔ اگر بہت زیادہ غصہ میں ہو تو سو تک۔ بے غصہ کو ٹھنڈا کرنے کی نہایت آسان تدبیر ہے۔ غصہ کی حالت میں سو تک گنتی گننا در اصل اپنے ذہن کو غصہ سے پھیرنا ہے۔ آدمی اگر تھوڑی دیر کے لئے بھی اپنے ذہن کو کسی دوسری طرف موڑ سکے تو اس کے غصہ کی آگ اپنے آپ ٹھنڈی ہو جائے گی۔
شکایت نہیں
ٹامس کارلائل کا قول ہے ”کیا تم نے اس آدمی کے بارے میں نہیں سنا جو سورج کو اس لئے کوستا تھا کہ وہ اس کی سگریٹ نہیں جلاتا کارلائل نے جو بات تمثیلی انداز میں کہی ہے وہ ہم میں سے اکثر لوگوں پر پوری طرح صادق آتی ہے۔ آپ کو یہ شمار لوگ کسی نہ کسی کی شکایت کرتے ہوئے ملیں گے حکومت کی شکایت، پڑوسیوں کی شکایت، رشتہ داروں کی شکایت، دوستوں کی شکایت۔ اور اسی طرح دوسری شکایت۔ مگر یہ حقیقت ہے کہ اکثر شکایتیں بالکل بے بنیاد ہوتی ہیں۔ وہ اپنی کوتاہی کے لئے دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرانے کے ہم معنی ہوتی ہیں۔ وہ ایسی ہی ہیں جیسے کوئی سگریٹ پینے والا اپنا سگریٹ سورج کی طرف کر کے یہ چاہے کہ سورج کی گرمی سے اس کا سگریٹ جل جائے اور سورج جب اس طرح اس کے سگریٹ کو نہ جلائے تو وہ سورج کو کوسنے لگے۔ حالانکہ ایسے آدمی کو اپنی بے عقلی اور اپنی بے ہمتی کا شاکی ہونا چاہئے نہ کہ آسمان کے سورج کا۔
کسی نے بالکل بجا طور پر کہا ہے کہ جتنی زیادہ امید اتنی ہی زیادہ مایوسی جب بھی آپ کو کسی شخص سے شکایت پیدا ہو تو سمجھ لیجئے کہ آپ نے اس شخص سے اس سے زیادہ کی امید کر لی تھی جو امید فی الواقع آپ کو اس سے کرنی چاہئے تھی۔ اگر آپ ایک لکڑی سے یہ امید قائم کر لیں کہ وہ آپ کے لئے لوہے کا کام دے گی تو اس کے بعد مایوسی کے سوا اور کیا چیز آپ کے حصہ میں آئے گی۔
ایک شخص جس کے پاس آپ کے لئے صرف زبانی ہمدردی تھی اس سے آپ نے عملی ہمدردی کی امید قائم کر لی۔ ایک شخص جس کو آپ سے صرف اتنا تعلق تھا کہ وہ ملاقات کے وقت آپ کو چائے پلا دے اس سے آپ نے یہ امید کر لی کہ وہ آپ کے لئے پیسہ خرچ کرے گا اور آپ کی خاطر جان لڑائے گا۔ ایک شخص جو آپ کا صرف رسمی دوست تھا اس کے بارے میں آپ نے یقین کر لیا کہ وہ آپ کا جگری دوست ثابت ہوگا۔ ایک شخص جو صرف اچھے حالات میں آپ کا
‹ Previous page Next page › Contents of March 1982 All issues