مختصر رو داد اجتماع بھوپال
الرسالہ، جون ۱۹۸۲، صفحہ ۳
مختصر رو داد اجتماع بھوپال
حلقہ الرسالہ کا پہلا کل ہند اجتماع ۱۷ اپریل کو بھوپال (صوفیہ مسجد) میں منعقد ہوا۔ اجتماع کا آغاز ۱۷ اپریل صبح ۱۰ بجے جناب مولانا پیر سعید میاں صاحب مجددی کی تقریر سے ہوا۔ اس سے پہلے جناب قاری عبد الحافظ صاحب نے قرآن کریم کی تلاوت فرمائی اور مولوی صدیق صاحب قاسمی نے جناب پیر سعید میاں صاحب کی ایک عربی نعت سنائی، جناب پیر سعید میاں صاحب کی تقریر کے بعد جناب مولانا محسن عثمانی صاحب ندوی نے حضرت مولانا وحید الدین خاں صاحب کا ایک مقالہ (احیاء اسلام) پڑھ کر سنایا۔ یہ نشست تقریبا ایک بجے ختم ہوئی۔ دوپہر سے تین بجے تک نماز ظہر طعام اور استراحت کے لئے وقفہ رہا۔ تین بجے کے بعد دوسری نشست شروع ہوئی، پہلے مولانا محسن عثمانی ندوی نے حضرت مولانا وحید الدین خاں صاحب کا دوسرا مقالہ (اصحاب رسول) پڑھ کر سنایا۔ اس کے بعد اظہار خیال کے پروگرام کا آغاز ہوا۔ جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے ہوئے اصحاب نے اظہار خیال فرمایا۔ یہ پروگرام عشاء کی نماز کے بعد تک جاری رہا۔ جناب عبداللہ مصطفیٰ صاحب (امریکہ) جناب جان محمد صاحب (انگلینڈ) جناب احمد بختیار الدین صاحب (مقیم سعودی عرب) مولانا حبیب الرحمن صاحب (حیدر آباد) مولانا ہاشم القاسمی صاحب (حیدر آباد) مولانا محسن عثمانی ندوی (دہلی) مولانا عبید اللہ کوٹی ندوی (فتح پور) جناب محمد اسلم جمالی (پھلواری شریف) جناب تجمل حسین صاحب (پٹنہ) ڈاکٹر نوشاد علی ندوی (لکھنؤ) معراج مبین ایم اے (کشمیر) جناب عثمان سعید (نانڈیر) جناب کشن جیونت راؤ پٹیل (مہاراشٹر) سمیت ۲۱ اصحاب نے اظہار خیال کے پروگرام میں حصہ لیا۔ دوسرے دن بعد نماز فجر مولانا عبید اللہ صاحب کوٹی ندوی نے درس حدیث دیا۔ پھر ناشتہ کے لئے وقفہ کے بعد دس بجے صبح سے پروگرام کا آغاز ہوا ابتدا میں قاری محمد صدیق صاحب قاسمی نے قرآن کریم کی تلاوت کی۔ اس کے بعد حضرت مولانا وحید الدین خاں صاحب نے خطاب فرمایا۔ جو کہ ایک گھنٹہ سے زیادہ تک جاری رہا۔ یہ خطاب مکمل رپورٹ کے ساتھ آئندہ الرسالہ میں ملاحظہ فرمائیں) یہ نشست بارہ بجے ختم ہوئی۔ درمیانی وقفہ کے بعد اس دن کی تیسری اور آخری نشست دوپہر تین بجے سے شروع ہوئی۔ جس میں پہلے مولانا حمید اللہ ندوی نے وہ تجاویز پڑھ کر سنائیں جو اس اجتماع کے لئے اظہار خیال کے پروگرام کی روشنی میں ایک کمیٹی نے مرتب کی تھیں۔ اس کے بعد مولانا عبید اللہ صاحب ندوی نے کتاب الاسلام کا باب "اسلامی مرکز" پڑھ کر سنایا۔ اس کے بعد حضرت مولانا وحید الدین خاں صاحب نے خطاب فرمایا۔ اس کے بعد جناب پیر سعید میاں صاحب نے تقریر فرمائی۔ موصوف ہی کی دعا پر اس آخری نشست کا اختتام ہوا۔ عصر کی نماز کے بعد محفل چائے کے دوران حضرت مولانا وحید الدین خاں صاحب سے استفادہ کا سلسلہ جاری رہا جو کہ غیر متوقع طور پر ایک
‹ Previous page Next page › Contents of June 1982 All issues