Al-Risala · June 1982 · page 3

مختصر رو داد اجتماع بھوپال

الرسالہ، جون ۱۹۸۲، صفحہ ۳

علمی و دینی نشست کی شکل اختیار کر گیا۔ بعد نماز مغرب طعام سے فارغ ہو کر بیرونی مہمانوں کی واپسی شروع ہوئی جس کا سلسلہ 9 تاریخ کی شام تک چلتا رہا۔

اجتماع میں یوپی، بہار، دہلی، کشمیر، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور حیدر آباد کے ممتاز اصحاب نے شرکت کی۔ پاس شدہ تجاویز ا۔ حلقہ الرسالہ کے فکر کو تنظیمی ڈھانچہ دینے کے لئے مرکز اسلامی کا نام تجویز کیا گیا۔ ۲۔ حلقہ الرسالہ کے داعی، مفکر اور مربی ہونے کی حیثیت سے مولانا وحید الدین خاں صاحب مرکز کے سرپرست و صدر ہوں گے۔

۳۔ مرکز اسلامی کی ایک مرکزی کمیٹی ہوگی اور اس کے ماتحت ریاستی کمیٹیاں ہوں گی۔ ۴۔ حلقہ الرسالہ کے کارکنوں سے مشورہ کے بعد مرکز ریاست کے لئے کنوینر مقرر کرے گا اور وہ اپنی ریاستی کمیٹی تشکیل دے گا۔ یہ ریاستی کمیٹی مرکز کے مشورہ سے ریاست میں کام کا طریق کار متعین کرے گی۔ ۵۔ ناظم عمومی کے لئے مولانا حمید اللہ ندوی کو مقرر کیا گیا۔

۶۔ صرف صدر کا عہدہ قابل انتخاب ہوگا باقی ذمہ داروں کو صدر نامزد کرے گا۔

۷۔ اسلامی مرکز کے مقاصد و طریق کار کے سلسلے میں ایک کتابچہ شائع کیا جائیگا جس کی ترتیب کا کام مولانا عبید اللہ صاحب ندوی کے سپرد کیا گیا۔

۸۔ ناظم عمومی سر پرست کے مشورہ سے مرکزی کمیٹی تشکیل کریں گے۔

۹۔ اسلامی مرکز کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مرکزی و ریاستی کمیٹیاں فنڈ کی فراہمی کی مختلف شکلیں اختیار کریں گی۔ ۱۰۔ مرکزی و ریاستی کمیٹیاں اس بات کی کوشش کریں گی کہ ملک کے کسی شہر میں ایک مرکزی عمارت ہو اور اسی طرح علاقائی سطح پر عمارتیں ہوں ۔

۱۱۔ مرکزی کمیٹی کی طرف سے ریاستی کمیٹیوں کو کام کے سلسلے میں ہدایات و مشورے دئے جاتے رہیں گے۔ ۱۲۔ تقریباً ایک سال بعد مرکز اسلامی کا نمائندہ اجتماع کسی مناسب مقام پر منعقد کیا جائے گا۔ جگہ اور تاریخ کا تعین مرکزی کمیٹی کرے گی۔

۱۳۔ اسلامی مرکز کے مشن کو عربی زبان میں پیش کرنے کے لئے "رسالة الاسلام‘‘ نامی ایک مجلہ کا اجرا عمل میں لایا جائے گا۔ اس عربی مجلہ کی ادارت اور ترتیب کی ذمہ داری مولانا محمد ہاشم القاسمی (حیدر آباد) کے سپرد کی گئی۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 1982 All issues

Printed page