Al-Risala · August 1982 · page 42

مذاق اُڑانا حرام ہے

الرسالہ، اگست ۱۹۸۲، صفحہ ۴۲

مذاق اُڑانا حرام ہے

قرآن میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ اے ایمان والو، تم دوسرے کا مذاق نہ اُڑاؤ، ہو سکتا ہے کہ وہ تم سے بہتر ہو (الحجرات (1) حافظ ابن کثیر اس کی تشریح کرتے ہوئے لکھتے ہیں :

ينهى تعالى عن السخرية بالناس - - - اللہ تعالیٰ نے لوگوں کا مذاق اُڑانے سے منع فرمایا۔ والمراد من ذلك احتقارهم استصغارهم اور اس سے مراد ان کو حقیر جاننا اور ان کو چھوٹا وهذا حرام سمجھنا ہے اور یہ حرام ہے۔

مولانا شبیر احمد عثمانی اپنے تفسیری نوٹ میں لکھتے ہیں "عموماً دیکھا جاتا ہے کہ جہاں دو شخصوں یا دو جماعتوں میں اختلاف رونما ہوا بس ایک دوسرے کا تمسخر اور استہزاء کرنے لگتا ہے۔ ذرا سی بات ہاتھ لگ گئی اور ہنسی مذاق اُڑانا شروع کر دیا۔ حالانکہ اسے معلوم نہیں کہ شاید جس کا مذاق اُڑا رہا ہے وہ اللہ کے نزدیک اس سے بہتر ہو۔ بلکہ بسا اوقات یہ خود بھی اختلاف سے پہلے اس کو بہتر سمجھتا ہوتا ہے۔ مگر ضد و نفسانیت میں دوسرے کی آنکھ کا تنکا نظر آتا ہے، اپنی آنکھ کا شہتیر نہیں آتا۔ “ دلیل کی بنیاد پر کسی کی تنقید کرنا عین جائز ہے۔ مگر بلا دلیل کسی کا مذاق اُڑانا سراسر حرام ہے۔ جب آدمی کسی کا مذاق اُڑاتا ہے تو اس کے پیچھے دراصل کبر ہوتا ہے۔ وہ اپنے کو بڑا سمجھتا ہے اور دوسرے کو حقیر خیال کرتا ہے۔ یہی وہ نفسیات ہے جس کے تحت کسی کی زبان سے وہ الفاظ نکلتے ہیں جس کو تمسخر یا مذاق اُڑانا کہا جاتا ہے۔

یہ متکبرانہ نفسیات کسی کے اندر کیوں پیدا ہوتی ہے ۔ اس کی وجہ ہے دنیوی یا مادی چیزوں کو اہم سمجھنا۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جن لوگوں کے گرد دولت ، شہرت ، قیادت اور مناصب جمع ہو جائیں ان کو لوگ بُرا سمجھ لیتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں جس آدمی کے گرد یہ رونقیں دکھائی نہ دیں اس کو حقیر سمجھ لیا جاتا ہے ، یہی حقیر سمجھنا لوگوں کو جرات دلاتا ہے کہ وہ ایسے آدمی کا مذاق اُڑائیں ، وہ بھول جاتے ہیں کہ اصل بڑائی وہ ہے جو خدا کے یہاں حاصل ہو۔ اور خدا کے یہاں بڑائی کا معیار دنیوی رونقیں نہیں ہیں بلکہ تقویٰ ہے۔

مذاق اُڑانے والے کو اس سے ڈرنا چاہئے کہ اس کو قیامت کا پردہ پھٹنے کے بعد اس بات پر شرمندہ ہونا پڑے کہ اس نے ایک بندہ خدا کا اس بنا پر مذاق اُڑایا کہ وہ دکھائی دینے والی بڑائی سے خالی تھا حالانکہ عین اس وقت نہ دکھائی دینے والی بڑائی اس کے اندر پوری طرح موجود تھی۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1982 All issues

Printed page