Al-Risala · September 1982 · page 12

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۲، صفحہ ۱۲

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۲، صفحہ ۱۲

اسلامی مرکز کا ترجمان شماره ۷۰ جمعیة بلڈنگ قاسم جان اسٹریٹ دھلی ۱۱۰۰۰۶ (انڈیا)

بسم الله الرحمن الرحيم

الرساله کا زیر نظر شمارہ جزئی طور پر اجتماع نمبر ہے۔ اس میں مولانا وحید الدین خاں صاحب (صدر اسلامی مرکز) کی وہ تین تقریریں شائع کی جارہی ہیں جو بھوپال کے اجتماع (۱۷۔ ۱۸ اپریل ۱۹۸۲) کے موقع پر پیش کی گئی تھیں۔

پہلی تقریر میں اسلام اور اسلامی دعوت کی نظریاتی وضاحت ہے۔ دوسری تقریر میں صحابہ کرام کی تصویر پیش کی گئی ہے جو ہمیشہ کے لئے اسلام اور اسلامی دعوت کا عملی نمونہ ہیں۔ تیسری تقریر میں اس عام سوال پر گفتگو کی گئی ہے کہ اسلامی مقصد کو بروئے کار لانے کے لئے ہمارا پروگرام کیا ہے۔ امید ہے کہ یہ شمارہ دل چسپی کے ساتھ پڑھا جائے گا۔ اور الرسالہ اور اسلامی مرکز کے مشن کے عمومی تعارف کے لئے مفید ہوگا۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 1982 All issues

Printed page