آدمی بدل جاتا ہے
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۲، صفحہ ۱۲
بسم الله الرحمن الرحيم
اسلام کے سادہ اور مختصر تعارف کے لئے کتابوں کے ایک سیٹ کی ضرورت عام طور پر محسوس کی جاتی رہی ہے۔ یہ سیٹ بچوں کے لئے درسی نصاب کے طور پر استعمال ہوگا اور اسی کے ساتھ بڑوں کے درمیان اسلام کے تعارفی مطالعہ کے لئے بھی کارآمد ہوگا۔ اس سلسلے میں خدا کے فضل سے پانچ مختصر کتابوں کا ایک سیٹ تیار ہوگیا ہے ۔ یہ سیٹ بالترتیب حسب ذیل ہے :
۱۔ سچا راستہ ۲۔ دینی تعلیم ۳۔ حیات طیبہ ۴۔ باغ جنت ۵۔ نار جہنم زیر نظر رسالہ (حیات طیبہ) اس سلسلہ کا تیسرا نمبر ہے۔ فی الحال یہ مکمل سیٹ اردو زبان میں شائع کیا جا رہا ہے ۔ اس کے بعد انشاء اللہ اس کو دوسری زبانوں میں بھی شائع کیا جائے گا۔
حیات طیبہ نامی زیر نظر کتاب تمام کی تمام قرآنی آیتوں کے ترجمہ پر مشتمل ہے۔ اس میں کوئی تعبیری یا تشریحی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ قرآنی آیات کا انتخاب ایک خاص ترتیب سے نقل کیا گیا ہے اور ہر ٹکڑے پر اس کے مضمون کی مناسبت سے ایک مختصر عنوان قائم کر دیا گیا ہے۔ عنوان کے سوا پوری کتاب میں مرتب نے کوئی اور اضافہ نہیں کیا ہے۔ اس طرح یہ رسالہ اسلام کے تعارف کے لئے ایک مستند اور براہ راست مجموعہ بن گیا ہے ۔ زیر نظر کتاب کا نام قرآن کی اس آیت سے لیا گیا ہے :
مَنْ عَمِلَ صَالِحاً مِنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنثَى وَهُوَ جو کوئی نیک کام کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً وَ عورت اور وہ ایمان والا ہو تو ہم اس کو دنیا
‹ Previous page Next page › Contents of October 1982 All issues