اللہ ایک ہے
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۲، صفحہ ۱۴
اللہ ایک ہے
کہو وہ اللہ ایک ہے۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اس کی کوئی اولاد ہے نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔ اس کا کوئی ہمسر نہیں۔ (سورہ اخلاص)۔ لوگو عبادت کرو اپنے رب کی جس نے تم کو اور تم سے قبل والوں کو پیدا کیا تاکہ تم بچ جاؤ۔ وہی ہے جس نے تمھارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنا دیا۔ اور اوپر سے پانی برسایا۔ پھر تمھاری غذا کے لئے ہر طرح کی پیداوار نکالی۔ پس تم کسی کو اللہ کا برابر نہ ٹھہراؤ حالانکہ تم جانتے ہو۔ (البقرہ ۲۲ - ۲۱)۔ یقیناً اللہ اس کو نہیں بخشے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے۔ اس کے سوا اور گناہوں کو معاف کر دے گا جسے وہ معاف کرنا چاہے۔ جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا وہ گمراہی میں بہت دور نکل گیا۔ (النساء ۱۱۶)
سب سے اوپر سب سے بڑا
اللہ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ زندہ ہے ، سب کو تھامے ہوئے ہے۔ اس کو نہ اونگھ لگتی اور نہ نیند آتی۔ زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے اسی کا ہے۔ کون ہے جو اس کے سامنے بغیر اس کی اجازت کے سفارش کر سکے۔ جو کچھ لوگوں کے سامنے ہے اور جو کچھ ان سے اوجھل ہے سب کا اسے علم ہے۔ اس کے علم کے کسی گوشہ پر بھی کوئی شخص حاوی نہیں ہو سکتا مگر جو وہ چاہے ۔ اس کا اقتدار آسمانوں اور زمین پر چھایا ہوا ہے۔ ان کی نگہبانی اس کے لئے تھکا دینے والا کام نہیں۔ وہی سب سے اوپر ہے وہی سب سے بڑا۔ (البقرہ ۲۵۵)
اللہ کی نشانیاں
تمھارا رب اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا ، پھر اپنے عرش پر متمکن ہوا۔ وہ رات کو دن پر ڈھانکتا ہے ، دن رات کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے۔ سورج اور چاند اور ستارے اس کے حکم کے تابع ہیں ۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1982 All issues