Al-Risala · October 1982 · page 21

قربانی

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۲، صفحہ ۲۱

تو جو شخص حج کے ساتھ عمرہ کو ملائے تو اس پر قربانی ہے جو اسے میسر آئے، اور اگر قربانی میسر نہ ہو تو تین روزے حج کے زمانہ میں اور سات گھر پہنچ کر، اس طرح وہ پورے دس روزے رکھ لے یہ حکم اس کے لئے ہے جس کا گھر مسجد حرام کے قریب نہ ہو اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔ حج کے چند معلوم مہینے ہیں، جو شخص ان مہینوں میں حج کی نیت کرے تو اس کے لئے حج کے دوران میں کوئی شہوانی فعل اور کوئی بدعملی اور کوئی لڑائی جھگڑے کی بات جائز نہیں، اور جو نیکی تم کرتے ہو اللہ اس کو جانتا ہے۔ اور زادِ راہ لے لیا کر لو، سب سے بہتر زادِ راہ تقویٰ ہے پس مجھ سے ڈرو اے عقل والو۔ تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو، پھر جب عرفات سے چلو تو مشعر حرام (مزدلفہ) کے پاس ٹھہر کر اللہ کو یاد کرو اور اس کو اس طرح یاد کرو جیسا کہ اس نے تمہیں سکھایا ہے، ورنہ اس سے پہلے تم بھٹکے ہوئے لوگ تھے۔ اس کے بعد طواف کے لئے پھر جہاں سے سب لوگ پھریں اور اللہ سے معافی چاہو، یہ شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ پھر جب اپنے حج کے ارکان پورے کرو تو اللہ کو یاد کرو جیسے کہ تم اپنے باپ دادا کو یاد کرتے تھے بلکہ اس سے بھی زیادہ یاد کرو۔ پس کوئی ہے جو کہتا ہے کہ اے ہمارے رب ہم کو دنیا میں دیدے، اور اس کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔ اور کوئی کہتا ہے کہ اے ہمارے رب ہم کو دنیا میں بھلائی دے اور آخرت میں بھلائی دے اور ہم کو آگ کے عذاب سے بچا۔ یہی لوگ اپنی کمائی کے مطابق حصہ پائیں گے اور اللہ جلد حساب کرنے والا ہے۔ اور اللہ کو یاد کرو گنتی کے چند دنوں میں، پھر جو شخص دو ہی دن میں جلدی چلا گیا تو اس پر گناہ نہیں اور جو شخص ٹھہر گیا تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں اس کے لئے جو اللہ سے ڈرے، اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ تم سب اسی کے پاس جمع کئے جاؤ گے (البقرہ ۲۰۳ ۔ ۱۹۶)

قربانی

ہر امت کے لئے ہم نے قربانی کا ایک قاعدہ مقرر کر دیا ہے تاکہ لوگ ان جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اس نے انہیں دئے ہیں۔ پس تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے، تم اسی کے تابعدار بنو اور بشارت دے دو عاجزی کرنے والوں کو۔ جن کا حال یہ ہے کہ جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں اور مصیبتوں پر صبر کرنے والے اور نماز قائم کرنے والے اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں اور قربانی کے جانوروں کو ہم نے تمھارے لئے اللہ کی علامت بنایا ہے، ان میں تمھارے لئے بھلائی ہے۔ پس انھیں کھڑا کرکے ان پر اللہ کا نام لو اور جب ان کی پیٹھیں زمین پر لگ جائیں تو ان میں سے خود بھی

‹ Previous page Next page › Contents of October 1982 All issues

Printed page