Al-Risala · October 1982 · page 22

شریعت

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۲، صفحہ ۲۲

کھاؤ اور کھلاؤ قناعت سے بیٹھنے والوں کو اور ان کو بھی جو اپنی حاجت پیش کریں ۔ ان جانوروں کو ہم نے تمھارے بس میں کر دیا ہے تاکہ تم شکر ادا کرو ۔ اللہ کو نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون بلکہ اللہ کو تمھارا تقویٰ پہنچتا ہے ۔ اس طرح اللہ نے ان کو تمھارے بس میں کر دیا ہے تاکہ تم اللہ کی بڑائی کرو اس بات پر کہ اس نے تم کو راہ بتائی اور خوش خبری دے دو نیکی کرنے والوں کو (الحج ۳۷ - ۳۶) اللہ کی بندگی اللہ ہی کا ہے جو کچھ کہ آسمانو ں اور زمین میں ہے اور تم اپنے جی کی بات کو خواہ ظاہر کر دیا اس کو چھپاؤ، اللہ بہر حال تم سے اس کا حساب لے گا۔ پھر وہ جس کو چاہے گا بخشے گا جس کو چاہے گا عذاب دے گا اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ رسول اس ہدایت پر ایمان لایا ہے جو اس کے رب کی طرف سے اس پر اتری ہے اور مسلمانوں نے بھی، سب ایمان لائے ہیں اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ، ان کا کہنا ہے کہ ہم اللہ کے پیغمبروں میں تفریق نہیں کرتے ، اور انھوں نے کہا کہ ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی ، ہم تیری بخشش چاہتے ہیں اے ہمارے رب ، اور تیری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے اللہ کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا ، ہر ایک کو ملنا ہے جو اس نے کمایا اور ۔ ہر ایک پر پڑنا ہے جو اس نے کیا ۔ اے ہمارے رب ہم کو نہ پکڑ اگر ہم بھولیں یا چوکیں، ، اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو تو نے ہم سے اگلوں پر ڈالا تھا ، اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ رکھ جس کو اٹھانے کی ہم کو طاقت نہیں، اور ہم سے درگزر کر اور ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا مولیٰ ہے، پس منکروں کے مقابلے میں ہماری مدد کر (البقرہ ۔ آخر)

شریعت

تیرے رب نے حکم دیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو اگر تمھارے پاس ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انھیں اُف بھی نہ کہو اور نہ انھیں جھڑکو اور ان سے احترام کے ساتھ بات کرو ۔ اور رحم کے ساتھ ان کے سامنے جھک جاؤ اور کہو کہ اے ہمارے رب ان پر رحم فرما جس طرح انھوں نے مجھ کو پالایب میں چھوٹا تھا۔ تمھارا رب خوب جانتا ہے جو تمھارے دلوں میں ہے۔ اگر تم نیک بن کر رہو تو وہ پلٹ آنے والوں کو معاف کر دیتا ہے۔ اور رشتہ دار کو اس کا حق دو اور مسکین کو اور مسافر کو، اور فضول خرچی نہ کرو ۔ فضول خرچی کرنے والے شیطان کے

‹ Previous page Next page › Contents of October 1982 All issues

Printed page