اسلامی معاشرت
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۲، صفحہ ۳۴
کسی گروہ پر نادانی سے جاپڑو پھر تمہیں اپنے کئے پر پچھتاوا ہو اور جان لو کہ تمہارے درمیان اللہ کا رسول ہے، اگر وہ بہت سے معاملات میں تمہاری بات مان لے تو تم مشکل میں پڑ جاؤ گے، مگر اللہ نے تمہارے اندر ایمان کی محبت ڈال دی اور اس کو تمہارے لئے دل پسند بنا دیا اور کفر اور گناہ اور نافرمانی سے تم کو متنفر کر دیا، ی لوگ نیک راستہ پر ہیں۔ اللہ کے فضل اور احسان سے اور اللہ علیم و حکیم ہے۔ اور اگر مسلمانوں میں دوگروہ آپس میں لڑ جائیں تو ان کے درمیان صلح کرا دو، پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے پھر اگر وہ پلٹ آئے تو ان کے درمیان عدل کے ساتھ ملاپ کرا دو اور انصاف کرو کیونکہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ بے شک مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں پس اپنے بھائیوں کے درمیان تعلقات کو درست کرو اور اللہ سے ڈرو، امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا۔ اے ایمان والو! ایک گروہ دوسرے گروہ کا مذاق نہ اڑائے، ہو سکتا ہے کہ وہ لوگ ان سے بہتر ہوں، اور نہ عورتیں دوسری عورتوں کا مذاق اڑائیں ہو سکتا ہے کہ وہ اُن سے بہتر ہوں۔ آپس میں ایک دوسرے پر عیب نہ لگاؤ اور نہ ایک دوسرے کو برے نام سے یاد کرو، گنہ گاری برا نام ہے ایمان کے بعد، اور جو باز نہ آئے تو ایسے ہی لوگ ظالم ہیں۔ اے ایمان والو! بدگمانیوں سے بچو، یقیناً بعض گمان گناہ ہوتے ہیں اور کسی کا بھید نہ ٹٹولو، اور ایک دوسرے کو پیٹھ پیچھے برا نہ کہو کیا تم میں سے کوئی اس کو پسند کرے گا کہ وہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے، تم خود اس سے گھن کرتے ہو اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ معاف کرنے والا مہربان ہے۔ اے لوگو! ہم نے تم کو ایک مرد ایک عورت سے پیدا کیا اور پھر تمہارے قبیلے اور برادریاں بنا دیں تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو یقیناً اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تمہارے اندر سب سے زیادہ تقویٰ والا ہے، بے شک اللہ علیم و خبیر ہے (الحجرات ۱۳-۶) اللہ کی طرف دعوت اپنے رب کے راستہ کی طرف پکارو، حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ۔ اور لوگوں سے بحث کرو ایسے طریقے سے جو بہتر ہو۔ تمھارا رب یہ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور کون سیدھے راستے پر ہے۔ اور اگر تم لوگ بدلہ لو تو بس اتنا ہی لو جتنا کہ تم پر زیادتی کی گئی ہے۔ اور اگر تم صبر کرو تو یقیناً یہ صبر کرنے والوں کے لئے بہتر ہے۔ اور صبر سے کام لو، تمھارا صبر اللہ ہی کے لئے ہے، اور ان پر غم نہ کرو اور ان کی کارروائیوں پر دل تنگ نہ ہو۔ اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو اس سے
‹ Previous page Next page › Contents of October 1982 All issues