اللہ کی بڑائی کرو
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۲، صفحہ ۳۵
ڈریں۔ اور جو نیک عمل کرتے ہیں (النحل ۲۸ ۔ ۱۲۵)
اللہ کی بڑائی کرو
اے اوڑھ کر لیٹنے والے، اٹھ اور لوگوں کو خبر دار کر۔ اور اپنے رب کی بڑائی کا اعلان کر۔ اور اپنے آپ کو پاک رکھ۔ اور گندگی سے دور رہ۔ اور ایسا نہ کر کہ احسان کرے اور بہت بدلہ چاہے۔ اور اپنے رب کی خاطر صبر کر۔ پھر جب صور میں پھونک ماری جائے گی، وہ دن بڑا ہی مشکل دن ہوگا، منکروں کے لئے آسان نہ ہوگا ( ۱۰ - ۱) ہرگز نہیں۔ قسم ہے چاند کی اور رات کی جب کہ وہ پلٹتی ہے اور صبح کی جب کہ وہ روشن ہوتی ہے۔ دوزخ بڑی چیزوں میں سے ایک ہے۔ انسان کے لئے ڈراوا، تم میں سے اس شخص کے لئے جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہ جانا چاہے۔ ہر آدمی اپنے کئے کاموں میں پھنسا ہوا ہے۔ دائیں طرف والوں کے سوا، وہ باغوں میں ہوں گے۔ وہ مجرموں سے پوچھیں گے ، تم کو کیا چیز دوزخ میں لے گئی۔ وہ کہیں گے کہ ہم نماز پڑھنے والوں میں نہ تھے اور ہم محتاج کو کھانا نہیں کھلاتے تھے۔ اور ہم باتیں بنانے والوں کے ساتھ باتیں بناتے تھے۔ اور ہم انصاف کے دن کو جھٹلاتے تھے۔ یہاں تک کہ آپہنچی ہم پر وہ یقینی بات ۔ اس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کام نہ آئے گی (المدثر ۴۸ - ۳۲)
آخرت بہتر ہے
کامیاب ہو گیا وہ جس نے پاکی اختیار کی۔ اور اپنے رب کا نام یاد کیا اور نماز پڑھی۔ مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو، حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے۔ یہی بات پچھلے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں (الاعلیٰ ۱۸ - ۱۵)
جن کی کوششیں قابل قدر ٹھہریں گی
ہم نے انسان کو پیدا کیا پانی کی ایک مخلوط بوند سے تاکہ ہم اس کا امتحان لیں۔ پس ہم نے اس کو سننے اور دیکھنے والا بنایا۔ ہم نے اس کو راستہ دکھایا، چاہے وہ شکر کرنے والا بنے یا انکار کرنے والا۔ ہم نے انکار کرنے والوں کے لئے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔ بے شک نیک لوگ شراب کے ایسے پیالے پیئیں گے جن میں چشمہ کافور کی آمیزش ہوگی۔ اس چشمہ سے اللہ کے بندے پیئیں گے، وہ
‹ Previous page Next page › Contents of October 1982 All issues