خدا کا مقبول دین
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۲، صفحہ ۳۷
ایک شخص کے لئے دوسرے کے لئے کچھ کرنا ممکن نہ ہوگا۔ اور اس دن فیصلہ صرف اللہ کے اختیار میں ہوگا (الانفطار)
خدا کا مقبول دین
آخرت کا گھر ہم ان لوگوں کے لئے خاص کردیں گے جو دنیا میں نہ بڑا بننا چاہمیں اور نہ فساد کرنا ، اور عاقبت متقیوں ہی کے لئے ہے۔ جو کوئی بھلائی لے کر آئے گا اس کے لئے اس سے بہتر بھلائی ہے۔ اور جو برائی لے کر آئے تو برائیاں کرنے والے وہی سزا پائیں گے جو وہ کرتے تھے (قصص ۴ - ۸۳) جس شخص نے سرکشی کی اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔ جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا اور نفس کو بری خواہشات سے روکا، اس کا ٹھکانہ جنت ہے۔ (النازعات ۴۱ - ۳۸) جو کوئی اسلام کے سوا کسی اور دین کو اختیار کرے گا، وہ ہرگز اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور وہ شخص آخرت میں ناکام ونامراد ہوگا (آل عمران ۸۵)
دعا
سب تعریف صرف اللہ کے لئے ہے جو تمام کائنات کا پروردگار ہے۔ بے حد مہربان، نہایت رحم والا ہے۔ بدلہ کے دن کا مالک ہے۔ خدایا، ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔ ہم کو سیدھا راستہ دکھا، ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا جو تیرے مغضوب نہیں ہوئے، جو بھٹکے ہوئے نہیں ہیں (الفاتحہ)
اے ہمارے رب
اے ہمارے رب، ہماری بھول اور ہماری غلطیوں پر ہم کو نہ پکڑ۔ اے ہمارے رب، ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے ہمارے رب، ہم پر وہ بوجھ نہ رکھ جس کو اٹھانے کی ہمیں طاقت نہیں۔ ہم کو معاف کر، ہمیں بخش دے۔ ہم پر رحم فرما۔ تو ہمارا مولا ہے، ہیں تو انکار کرنے والوں کے مقابلہ میں ہماری مدد کر (البقرہ ۲۸۶) اے اللہ، سلطنت کے مالک، تو جس کو چاہے سلطنت دے اور جس سے چاہے سلطنت چھین لے۔ تو جس کو چاہے عزت دے اور جس کو چاہے ذلیل کرے ۔ سب خوبی تیرے ہاتھ میں ہے۔ بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے، تو رات کو دن میں داخل کرتا ہے
‹ Previous page Next page › Contents of October 1982 All issues