ہم کو بچا لے
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۲، صفحہ ۳۸
اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، تو مردہ سے زندہ کو نکالتا ہے اور زندہ سے مردہ کو نکالتا ہے اور توجس کو چاہتا ہے بے حساب رزق عطا فرماتا ہے (آل عمران ۲۷-۲۶)
ہم کو بچا لے
اے ہمارے رب، ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے اور ہم کو پرہیزگاروں کا امام بنا (الفرقان ۷۴)۔ اے میرے رب، مجھے نصیب کر کہ میں تیرے احسان کا شکر کروں جو تو نے میرے اوپر اور میرے والدین کے اوپر کیا ہے اور یہ کہ میں نیک کام کروں جو تجھ کو پسند آئے اور اپنی رحمت سے مجھ کو اپنے صالح بندوں میں داخل کر لے (النمل ۱۹) اے ہمارے رب، تیرا رحم اور تیرا علم ہر چیز پر چھایا ہوا ہے، تو ان لوگوں کو بخش دے جنھوں نے توبہ کی اور تیرے راستہ پر چلے اور ان کو دوزخ کے عذاب سے بچالے۔ اے رب، اور انھیں داخل کر ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں جن کا وعدہ تو نے ان سے کیا ہے اور ان کے والدین اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو صالح ہوں ان کو بھی، تو زبردست ہے حکمت والا ہے۔ اور بچا لے ان کو خرابیوں سے اور جس کو تو اس دن خرابیوں سے بچا لے اس پر تو نے بڑا رحم کیا۔ اور یہی بڑی کامیابی ہے (المومن ۹-۷)
ہماری مدد کر
اے ہمارے رب، ہم کو دنیا میں بھلائی دے اور ہم کو آخرت میں بھلائی دے۔ اور ہم کو آگ کے عذاب سے بچا (البقرہ ۲۰۱) اے ہمارے رب، ہمارے اوپر صبر انڈیل دے اور ہمارے قدموں کو جمادے اور منکر لوگوں کے اوپر ہماری مدد کر (البقرہ ۲۵۰) اے ہمارے رب، ہمارے دلوں کو تو ہدایت دینے کے بعد پھیر نہ دے۔ اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما۔ بے شک تو ہی سب کچھ دینے والا ہے (آل عمران ۸) اے ہمارے رب، ہم ایمان لائے۔ ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہم کو آگ کے عذاب سے بچا (آل عمران ۱۶) ہمارے سینہ کو پاک کر دے اے ہمارے رب، ہم کو بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان لائے اور ہمارے دلوں میں ایمان والوں کے لئے کدورت نہ رکھ۔ اے ہمارے رب، تو بہت مہربان اور رحم والا ہے (الحشر ۱۰) اے ہمارے رب، ہم نے تیرے اوپر بھروسہ کیا اور ہم نے تیری طرف رجوع کیا اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1982 All issues