حج کی تنظیم نو
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۲، صفحہ ۴۹
حج اور بیت اللہ ایک عظیم دعوتی منصوبہ بندی کی علامت ہیں۔ حضرت ابراہیم کی آواز جب عراق اور شام اور مصر کے متمدن علاقوں میں نہیں سنی گئی تو آپ نے خدا کے حکم سے اپنی اولاد کو لا کر مکہ میں بسایا اور یہاں کعبہ کی تعمیر کی تاکہ وہ ہدایت الہیٰ کے مستقل مرکز کے طور پر کام دے : إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكاً پہلا گھر جو لوگوں کے لئے مقرر کیا گیا وہ وہی ہے جو مکہ هُدًى لِلْعَالَمِينَ (آل عمروان (۹۶) میں ہے، برکت والا اور سارے جہان کے لئے رہنما۔ عمر بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انَّ الدِّينَ ليأرز الى الحجاز كما تأرز دين حجاز کی طرف سمٹ آئے گا جس طرح سانپ اپنے الحَيَّةُ الى جُحْرِهَا وَلَيَعْقِلَنَّ الدِّينَ من بل کی طرف سمٹ آتا ہے اور دین حجاز کے ساتھ الحجاز معقل الأرويّة من رَأْسِ باندھ دیا جائے گا جس طرح بکرے کو پہاڑ کے الجبل ۔ ان الدّین بَدأَ غریباً وسيعود تھان پر باندھ دیا جاتا ہے ۔ دین شروع ہوا تو وہ كما بدأ فطوبى للغرباء وهم الذين يُصلحون اجنبی تھا۔ وہ دوبارہ اجنبی ہو جائے گا تو اجنبیوں کو ما افسد الناس ( اخرجہ الترمذی ) مبارک ہو۔ یہی لوگ ہیں جو اس وقت لوگوں کی اصلاح کریں گے جب کہ وہ بگڑ جائیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں حجاز دعوت اسلامی کا مرکز بنا اسی طرح آئندہ بھی جب دین لوگوں کے اندر سے گم ہو گا تو دوبارہ حجاز ہی خدا کے دین کو زندہ کرنے کا مرکز بنے گا۔ حج کا مقام خدا کی عبادت کا مقام بھی ہے اور خدا کے دین کی دعوت و تجدید کا مرکز بھی۔ ضرورت ہے کہ آج حج اور حج کے مراکز کو دوبارہ اسی حیثیت سے زندہ کیا جائے ۔ موجودہ زمانہ میں سائنسی انقلاب نے بہت سے نئے دعوتی امکانات کھول دئے ہیں۔ ان کے نتیجہ میں آج یہ بات ہمیشہ سے زیادہ بڑے پیمانہ پر ممکن ہو گئی ہے کہ حج کے عالم گیر اجتماع کو دعوت دین کی عالمی منصوبہ بندی کے لئے استعمال کیا جائے اور اس طرح اسلام کے طرز فکر کو دنیا میں دوبارہ غالب طرز فکر بنا دیا جائے ۔ جیسا کہ ماضی میں وہ غالب طرزِ فکر بنا ہوا تھا ۔ یہی وہ مقصود ہے جس کو قرآن میں اظہار دین اور اعلاء کلمہ اللہ کہا گیا ہے، اور اس کو پانے کا راز بلاشبہ حج کی دعوتی اہمیت کو دوبارہ زندہ کرنے میں چھپا ہوا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1982 All issues