Al-Risala · November 1982 · page 5

یہود کے نقش قدم پر

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۲، صفحہ ۵

خدا کے خاص لوگوں کے اوپر غیر قوم کا قبضہ یہود کے لئے ناقابل برداشت تھا۔ ان کے اندر شدت سے مخالفانہ جذبات جاگ اٹھے۔ ان کے درمیان وہ قومی رہنما ابھرے جن کو بائبل میں "جھوٹے نبی" یا "جھوٹی نبوت کرنے والے لوگ" کہا گیا ہے۔ یہ لوگ اگرچہ دینی الفاظ بولتے تھے۔ مگر حقیقتہ جو چیز ان کی رہ نما تھی وہ صرف ان کے اپنے رومانی تخیلات تھے جو اسرائیل کی عظمت رفتہ کو جلد از جلد واپس لانے کے لئے وقت کے حالات کے اثر سے ان کے اندر پیدا ہو گئے تھے۔ وہ نبوت کی زبان میں کلام کرتے تھے مگر حقیقتہً وہ جھوٹے نبی تھے۔ بائبل کے الفاظ میں وہ خدا کے نام پر اپنی بات کہتے تھے۔ وہ لوگوں کو جھوٹی امیدیں دلاتے تھے (یرمیاہ ۲۸: ۱۵ ، ۲۹: ۳۱) ان رہنماؤں کی جذباتی باتوں کے زیر اثر یہودیوں میں آزادی اور احیار نو کی تحریکیں شروع ہوئیں ۔ وہ بابل کی حکومت کے خلاف بغاوت کر کے دوبارہ اپنی گزری ہوئی عظمت کو واپس لانے کا خواب دیکھنے لگے ۔ اس موقع پر ان کے نبی حضرت یرمیاہ اٹھے اور یہودیوں سے کہا کہ تم کو دوسروں کے خلاف ہم چلانے سے پہلے خود اپنی اصلاح کی فکر کرنی چاہئے۔ غیر قوم کا غلبہ تمہارے اوپر خدا کے حکم سے ہے ۔ وہ اس لئے ہے کہ تم خدا کے راستہ سے ہٹ گئے ہو۔ اب اپنے آپ کو خدا کی طرف واپس لا کر ہی تم اس مغلوبیت سے نجات پا سکتے ہو نہ کہ محض دنیوی قسم کی کارروائیاں کر کے ۔ اسرائیلی پیغمبر کی زبان سے خدا کی یہ تنبیہات بائبل کی کتاب یرمیاہ (باب ۲۷۔ ۳۰) میں موجود ہیں۔ چند فقرے یہ ہیں:

تم اپنے (جھوٹے) نبیوں اور غیب دانوں اور خواب بینوں اور شگونیوں اور جادو گروں کی نہ سنو جو تم سے کہتے ہیں کہ تم شاہ بابل کی خدمت گزاری نہ کرو گے۔ کیونکہ وہ تم سے جھوٹی نبوت کرتے ہیں تاکہ تم کو تمہارے ملک سے آوارہ کریں اور میں تم کو خارج کر دوں اور تم ہلاک ہو جاؤ (۲۷: ۹ - ۱۰) تم اپنی گردن شاہ بابل کے جوۓ تلے رکھ رکھ اس کی اور اس کی قوم کی خدمت کرو اور زندہ رہو (۲۷: ۱۲) اور ان نبیوں کی باتیں نہ سنو جو تم سے کہتے ہیں کہ تم شاہ بابل کی خدمت نہ کرو گے کیونکہ وہ تم سے جھوٹی نبوت کرتے ہیں ۔ کیونکہ خداوند فرماتا ہے میں نے ان کو نہیں بھیجا۔ پر وہ میرا نام لے کر جھوٹی نبوت کرتے ہیں۔ تاکہ میں تم کو خارج کر دوں اور تم ان نبیوں کے ساتھ جو تم سے نبوت کرتے ہیں ہلاک ہو جاؤ۔ خداوند یوں فرماتا ہے کہ اپنے نبیوں کی باتیں نہ سنو جو تم سے نبوت کرتے اور کہتے ہیں کہ دیکھو خداوند کے گھر کے ظروف اب تھوڑی ہی دیر میں بابل سے واپس آجائیں گے۔ کیونکہ وہ تم سے جھوٹی نبوت کرتے ہیں۔ ان کی نہ سنو، شاہ بابل کی خدمت گزاری کرو اور زندہ رہو۔ پر اگر وہ نبی ہیں اور خداوند کا کلام ان کی امانت میں ہے تو وہ رب الافواج

‹ Previous page Next page › Contents of November 1982 All issues

Printed page