Tazkirul Quran (Urdu) · The Night Journey (Al-Isra’)
Tazkirul Quran, Qur’an 17:58
The Night Journey (Al-Isra’)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
افراد کے لیے جس طرح فنا کا قانون ہے اسی طرح قوموں اور بستیوں کے لیے بھی فنا کا قانون ہے۔ کوئی بستی چاہے وہ کتنی ہی مضبوط اور پُر رونق ہو، بہر حال وہ ایک دن ختم ہو کر رہے گی۔ خواہ اس کی صورت یہ ہو کہ وہ اپنے گناہ اور سرکشی کی وجہ سے پہلے ہلاک کردی جائے۔ یا وہ باقی رہے یہاں تک کہ جب آخرت قائم ہونے کا وقت آئے تو زمین کی تمام آبادیوں کے ساتھ اس کو اکٹھے مٹا دیا جائے۔